بلدیہ ٹاؤن کی اہم سڑک دستگیر روڈ میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کی ہدایت پر تعمیر و بحالی کی طرف جاری
کراچی : دس سال بعد سڑک بننے پر عوام بول اٹھے۔ کراچی میں نہ صرف ترقیاتی کام جاری ہیں بلکہ اب یہ واضح طور پر نظر بھی آ رہے ہیں، اور اس کی گواہی پورے کراچی کے ساتھ بلدیہ ٹاؤن کے عوام بھی دیں گے۔
بلدیہ ٹاؤن کی اہم سڑک دستگیر روڈ گزشتہ کئی سال سے خستہ حالی کا شکار تھی، مگر اب میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کی ہدایت پر اس کی تعمیر و بحالی کا کام جاری ہے اور یہ شہر کی بہترین سڑکوں میں شامل ہونے جا رہی ہے۔
عوام کی رائے آپ خود ہی سن لیجیے۔