Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

موسمیاتی تبدیلی نہ صرف ایک خطرہ ہے بلکہ معیشت کو بھی شدید نقصان پہنچارہی ہے۔ ناصرحسین شاہ

وزیر بلدیات سندھ ناصر شاہ کا کلائمنٹ فنانس ایکسلریٹر انویسٹر روڈ شو کی تقریب سے خطاب

0

کراچی : وزیر بلدیات سندھ ناصر شاہ کا کلائمنٹ فنانس ایکسلریٹر انویسٹر روڈ شو کی تقریب سے خطاب۔ تقریب سے برٹش ڈپٹی ہائ کمیشنر، چیئرمین پی اینڈ ڈی نجم احمد شاہ اور دیگر کمپنیوں کے نمائندوں نے بھی خطاب کیا۔

ناصر شاہ نے کہا کہ پاکستان کے لیے موسمیاتی تبدیلی صرف ماحول سے متعلق نہیں ہے۔ یہ ہماری معیشت،کھیتوں،شہروں،بنیادی ڈھانچے اور لوگوں کو نقصان پہنچاتی ہے۔ موسمیاتی تبدیلی نہ صرف ایک خطرہ ہے بلکہ معیشت کو بھی شدید نقصان پہنچارہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ملک کو ایک سرسبز،لچکدار معیشت کو نۓ آئیڈیاز،نئ ٹیکنالوجی اور سرمایہ کاری کی ضرورت ہے۔ پاکستان میں کام کرنے والی کمپنیاں ملک کی موسمیاتی معیشت کی تعمیر کررہی ہے۔ حکومت تنہا اس کا مقابلہ نہیں کرسکتی پبلک فنڈ بھی محدود ہیں۔

انہوں نے کہا کہ نجی سرمایہ لانے کے لیے شدید محنت اور دانشمندی کی ضرورت ہے۔ سندھ کو موسمیاتی خطرات کا سامنا ہے لیکن ہمارے پاس صاف توانائی،پانی،فضلہ،زراعت اور انفرااسٹریکچر موجود ہے۔ موسمیاتی تبدیلی کو حقیقی سرمایہ کاری کے قابل منصوبوں میں بدلنے کی اشد ضرورت ہے۔

Comments
Loading...