ایم پی اے معاذ محبوب کا قریشی کالونی، فردوس میں جاری ترقیاتی کاموں کا دورہ
ایم پی اے معاذ محبوب نے علاقے کا دورہ کیا اور جاری ترقیاتی کاموں کی رفتار اور معیار کا جائزہ لیا۔
کراچی : ایم پی اے معاذ محبوب کا قریشی کالونی، فردوس میں جاری ترقیاتی کاموں کا دورہ
متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے چیئرمین ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی بھائی کی ہدایت پر، حق پرست ایم این اے احمد سلیم صدیقی بھائی کے فنڈز اور ایم پی اے معاذ محبوب بھائی کی خصوصی کاوشوں سے قریشی کالونی، فردوس میں مختلف ترقیاتی کام جاری ہیں۔
ایم پی اے معاذ محبوب نے علاقے کا دورہ کیا اور جاری ترقیاتی کاموں کی رفتار اور معیار کا جائزہ لیا۔ دورے کے دوران ایم پی اے معاذ محبوب نے علاقہ مکینوں سے ملاقات کی، ان کے مسائل سنے اور ان کے حل کے لیے ہر ممکن اقدامات کی یقین دہانی کرائی۔
علاقہ مکینوں نے جاری ترقیاتی کاموں پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کی عوامی خدمت کی کاوشوں کو سراہا اور شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر ٹاؤن اور یوسی کے ذمہ داران اور کارکنان بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔