Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

سیکنڈ سندھ اسپیشل گیمز 2026 کے دوسرے روز مختلف کھیلوں کے مقابلے، خصوصی کھلاڑیوں کی بھرپور شرکت

0

کراچی : وزیر کھیل سندھ سردار محمد بخش خان مہر کی ہدایت پر سندھ حکومت اور محکمہ کھیل و امورِ نوجوانان کے زیرِ اہتمام سیکنڈ سندھ اسپیشل گیمز 2026 کے دوسرے روز اسپورٹس کلب سکھر میں مختلف کھیلوں کے مقابلوں کا انعقاد کیا گیا، جس میں سندھ بھر سے خصوصی صلاحیتوں کے حامل کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔

ترجمان محکمہ کھیل سندھ کے مطابق سکھر میں منعقد سندھ اسپیشل گیمز میں انڈر 15 کی 100 میٹر دوڑ میں جگنات (جی ایس آر ڈی گھوٹکی) نے پہلی، محسن منگلو (آر سی پی ایچ خیرپور) نے دوسری جبکہ ذوالفقار (جی آئی سی سکھر) نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

انڈر 12 دوڑ میں راجہ (جی ایس آر سی ایچ آئی سی سکھر) نے پہلی، محمد ماس نے دوسری اور محمد سراج نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

گرلز دوڑ میں کائنات نے پہلی، ماروی نے دوسری اور شہناز نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ 100 میٹر وہیل چیئر ریس میں عبدالرؤف نے پہلی اور محمد صداقت نے دوسری پوزیشن حاصل کی، جبکہ گرلز وہیل چیئر ریس میں فوزیہ نے پہلی اور آصفہ نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔

ڈسٹرکٹ اسپورٹس افسر محمد اخلاق میمن کے مطابق ٹگ آف وار میں لاڑکانہ نے پہلی اور خیرپور نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔ ٹیبل ٹینس بوائز میں محمد سلمان نے پہلی اور محسن منگلو نے دوسری، جبکہ گرلز میں طوبہ نے پہلی اور روسہ نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔

ترجمان محکمہ کھیل سندھ نے بتایا کہ شطرنج خواتین کے مقابلوں میں تحرین نے پہلی اور فوزیہ نے دوسری پوزیشن حاصل کی، جبکہ بوائز میں سراج لاشاری نے پہلی اور نقیب احمد میرانی نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ اسپیشل گیمز کے دوسرے روز 12 خصوصی بچوں کے لیے گلوکاری کے مقابلوں کا بھی انعقاد کیا گیا، جبکہ سیکنڈ سندھ اسپیشل گیمز 2026 کی اختتامی تقریب کل صبح 10 بجے منعقد ہوگی۔

Comments
Loading...