باگیشور دھام بابا، حقیقت یا ایک اور دھوکہ
باگیشور دھام بابا، حقیقت یا ایک اور دھوکہ
باگیشور دھام بابا، حقیقت یا ایک اور دھوکہ
تفصیلات کے مطابق باگیشور دھام، بھگوان ہنومان کی مہربانی کے لیے مشہور ہیں۔ باگیشور دھام بہت سے سنیاسیوں کی الہی سرزمین ہے۔ جہاں لوگ صرف درشن کر کے بالاجی مہاراج کی مہربانی اور آشیرواد حاصل کرتے ہیں۔ ہندستان کی تمام ریاستوں سے عقیدت مند ہنومان کا فضل اور برکت حاصل کرنے آتے ہیں۔
باگیشور دھام بابا سے ملنے آئے ہوئے لوگ اس بات سے حیران ہیں کہ ان کے بارے میں پہلے سے ہی باگیشور دھام بابا کو کیسے پتہ چل جاتا ہے؟ وہ ایک پرچے ان کے بارے میں جو کچھ لکھتے ہیں، ان سے ملنے آئے لوگ وہی سوال ان سے پوچھتے ہیں۔
باگیشور دھام بابا 4 جولائی 1996 کو شری دھیریندر کرشنا شاستری چھتر پور کے قریب گدا گنج گاؤں میں پیدا ہوئے۔ اسی گدا گنج میں آج بھی اس کا پورا خاندان رہتا ہے۔ جہاں پر قدیم باگیشور دھام مندر واقع ہے۔
بھارت میں کچھ لوگوں کا ماننا ہے کہ وہ ایک ڈھونگی ہیں۔ حال ہی میں ایک خاتون نے سوشل میڈیا پر باگیشور دھام بابا کے خلاف ویڈیو شئیر کی۔ جس میں اس خاتون نے ان کو گالیاں بھی دیں۔
باگیشور دھام بابا کے خلاف حال ہی میں ایک پرچہ درج ہوا ہے جس میں ان پر مسلمانوں کے خلاف بیان بازی اور لوگوں کو مسلمانوں کے خلاف بڑھکانے کا الزام لگایا گیا ہے۔