Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

ہزاروں اسکیمیں مکمل ہو چکی، ہزاروں پر کام جاری ہے اور ہزاروں شروع ہوں گی۔ ناصر حسین شاہ

وزیر بلدیات ناصر حیسن شاہ اورمیئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے شاہراہِ فیصل کی بیوٹی فکیشن اور بہتری کے منصوبے کا سنگ بنیاد رکھ دیا

0

ہزاروں اسکیمیں مکمل ہو چکی، ہزاروں پر کام جاری ہے اور ہزاروں شروع ہوں گی۔ ناصر حسین شاہ

کراچی: صوبائی وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ ہزاروں اسکیمیں مکمل ہو چکی، ہزاروں پر کام جاری ہے اور ہزاروں شروع ہوں گی۔ یہ بات انھوں نے شاہراہِ فیصل کی بیوٹی فکیشن اور بہتری کے منصوبے کا سنگ بنیاد رکھنے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

اس موقع پر صوبائی وزیر بلدیات ناصر حیسن شاہ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ پروجیکٹ شاہراہ فیصل کی خوبصورتی کے لئے ہے۔ انھوں نے کہا کہ ائیرپورٹ سے جو لوگ شہر کراچی میں آتے ہیں ان کیلئے پہلا راستہ یہ ہے۔ ناصر شاہ نے کہا کہ چئیرمین بلاول بھٹو زرداری کا وژن ترقی، بھلائی و بہتری کا ہے، وزیراعلیٰ سندھ اور تمام قیادت دن رات کوشاں ہے یہ بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔

انھوں نے کہا کہ شاہراہ فیصل میں لوکل گورنمنٹ کا مکمل اختیار نہیں ہے بلکہ دو کنٹونمنٹ بھی اس میں شامل ہیں اور ان سب کی مشاورت سے یہ پروجیکٹ شروع ہونے جا رہا ہے۔ انھوں نے کہا کہ بہتر کام کیلئے اس پروجیکٹ کی باقاعدگی سے دیکھ بھال ہوگی تاکہ بہتری سب کو نظر آ سکے۔

ناصر شاہ نے کہا کہ شہر میں جو ترقیاتی کام ہو رہے ہیں جن میں کافی مکمل ہو چکے ہیں، ہم نے پورے سندھ میں ترقیاتی کاموں کا سلسلہ شروع کیا ہوا ہے۔ انھوں نے کہا کہ ہزاروں اسکیمیں مکمل ہو چکی، ہزاروں پر کام جاری ہے اور ہزاروں شروع ہوں گی۔

انھوں نے کہا کہ آپ سندھ حکومت کی کارکردگی کا دیگر صوبوں کے ساتھ موازنہ کر سکتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ہمیں دو بڑے ڈیزاسٹر کا سامنا کرنا پڑا ایک سیلابی صورتحال جبکہ دوسرا پی ٹی آئی حکومت کا ڈیزاسٹر چیلنجز ۔ انھوں نے کہا کہ تمام کارکردگی کے پیچھے چئیرمین بلاول بھٹو کا وژن اور وزیر اعلیٰ سندھ کی کوششیں شامل ہیں، اس وقت کراچی کی 400 سے زیادہ چھوٹی بڑی سڑکوں پر کام شروع ہو چکا ہے ۔

انھوں نے کہا کہ کراچی کے جیالے مئیر نے عید قربان میں جس طرح محنت کی وہ سب کے سامنے ہے۔ ہمارے کام میں اگر خامیاں ہیں تو اس پر نکتہ چینی کریں، جہاں اچھا کام ہو رہا ہے وہاں بھی تعریف کا بتائیں۔ انھوں نے کہا کہ پہلے کہتے تھے کہ سڑکیں دھلتی نہیں ہیں، آج جو سڑکیں دھل رہی ہیں وہ کوئی نہیں دکھا رہا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ منصوبے پر تقریباً 20 کروڑ روپے لاگت آئے گی، ایک سال میں مکمل ہو گا، ائر پورٹ سے میٹروپول ہوٹل تک 18 کلومیٹر طویل شاہراہِ فیصل کو خوبصورت اور سرسبز بنایا جائے گا۔ انھوں نے کہا کہ مرکزی شاہراہِ کی بہتری سے کراچی کا امیج بہتر ہو گا۔

انھوں نے کہا کہ منصوبے کی تکمیل سے کراچی کے شہریوں کو ائر پورٹ آمد و رفت میں سہولت حاصل ہو گی۔ میئر کراچی نے کہا کہ شاہراہِ فیصل کے مختلف انٹرسیکشنز پر آرٹ ورک اور یادگاریں بنائی جائیں

Comments
Loading...