براہ کرم اپنے گھر کے باہر پانی کا ایک پیالہ رکھیں۔ صبا قمر زمان
صبا قمر زمان، جو پیشہ ورانہ طور پر صبا قمر کے نام سے جانی جاتی ہیں
براہ کرم اپنے گھر کے باہر پانی کا ایک پیالہ رکھیں۔ صبا قمر زمان
تفصیلات کے مطابق صبا قمر زمان، جو پیشہ ورانہ طور پر صبا قمر کے نام سے جانی جاتی ہیں. ایک پاکستانی اداکارہ ہیں۔ جو بنیادی طور پر اردو فلموں اور ٹیلی ویژن میں کام کرتی ہیں۔ انہوں نے لکس اسٹائل ایوارڈز اور ہم ایوارڈز سمیت کئی اعزازات جیتے ہیں۔ صبا قمر پاکستان کی مقبول ترین اور سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی اداکاراؤں میں سے ایک ہیں۔
وہ سوشل میڈیا پر بھی کافی نظر آتی ہیں۔ جہاں وہ اپنے چاہنے والوں کے لئے تصاویر اور ویڈیوز شئیر کرتی ہیں۔ انسٹاگرام پر ان کے 5.7 ملین فالوور موجود ہیں۔ جو ان کی تصاویر اور ویڈیوز کو پسند بھی کرتے ہیں اور ان کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار بھی کرتے ہیں۔
حال ہی میں انہوں نے اپنے سوشل میڈیا اکاونٹ ٹیوٹر پر ایک پوسٹ میں لکھا کہ ’’براہ کرم اپنے گھر کے باہر یا بالکونی میں پیاسے پرندوں کے لیے پانی کا ایک پیالہ رکھیں کیونکہ باہر بہت گرمی ہے☀️🐦‘‘۔