عوام پہلے ہی بجلی کے بلوں سے پریشان ہیں اوپر سے پیٹرول بم گرادیا گیا ہے۔ حافظ نعیم الرحمن
حالیہ اضافہ عوام کا معاشی قتل عام ہے
عوام پہلے ہی بجلی کے بلوں سے پریشان ہیں اوپر سے پیٹرول بم گرادیا گیا ہے۔ حافظ نعیم الرحمن
کراچی : امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن کی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشربااضافے کی شدید مذمت۔ حالیہ اضافہ عوام کا معاشی قتل عام ہے۔ عوام پہلے ہی بجلی کے بلوں سے پریشان ہیں اوپر سے پیٹرول بم گرادیا گیاہے۔
انہوں نے کہا کہ مہنگائی نے عوام کی کمر توڑدی ہے۔ مڈل کلاس کا وجود ہی ختم ہوتا جارہاہے۔ بیوروکریسی کو لگزری گاڑیاں اور مفت بجلی فراہم کی جارہی ہے اور عوام پر پیٹرول و بجلی بم گرائے جارہے ہیں، حکومت پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ فی الفور واپس لے، حافظ نعیم الرحمن کا مطالبہ۔