شاہراہِ نور جہاں پولیس سے مقابلے کے بعد زخمی حالت میں گرفتار ملزم کے اہم انکشافات سامنے آگئے
گذشتہ شب پولیس مقابلہ نارتھ ناظم آباد بلاک ایس ٹنکی گراؤنڈ پر ہوا تھا
شاہراہِ نور جہاں پولیس سے مقابلے کے بعد زخمی حالت میں گرفتار ملزم کے اہم انکشافات سامنے آگئے
کراچی : گذشتہ شب نارتھ ناظم آباد بلاک ایس ٹنکی گراؤنڈ پر پولیس مقابلہ ہوا۔ جس میں گرفتار ہونے والے زخمی ملزم کی شناخت محمد سلمان ولد محمد شفیق کے نام سے ہوئی۔ گرفتار ملزم اس سے قبل متعدد بار گرفتار ہوکر جیل جاچکا ہے، جسکا کریمنل ریکارڈ بھی موجود ہے۔ گرفتار ملزم نے اپنے اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ اسٹریٹ کرائم، ڈکیتی اور دیگر سنگین جرائم کے ارتکاب کا اعتراف کیا ہے۔
ملزم کے دیگر ساتھیوں میں طاہر، سہیل کوثر، سید باسط، محمد تنظیم اور فخر اقبال شامل ہیں۔ ملزم نے انکشاف کیا کہ وہ اپنے ساتھیوں کے ہمراہ بینک سے کیش لیکر نکلنے والے شہریوں کو لوٹتے تھے، جبکہ انکا دوسرا ٹارگٹ لوڈنگ سوزوکی اور لوڈنگ گاڑیاں ہوتی تھی۔ ملزمان نے ناظم آباد تھانہ کی حدود میں چاول سے بھری لوڈنگ سوزوکی کو لوٹا تھا جسکا مقدمہ 221/2021 بجرم دفعہ 397/34 ت پ ناظم آباد تھانہ میں درج ہے۔
ملزمان نے شاہ فیصل کالونی تھانہ کی حدود میں بینک سے کیش لیکر نکلنے والے شہری سے 30 لاکھ اور پسٹل چھیننے کس بھی اعتراف کیا ہے جسکا مقدمہ 320/2022 بجرم دفعہ 395 ت پ درج ہے۔ گرفتار ملزم حیدر آباد میں سخی پیر تھانہ میں بھی گرفتار ہوچکا جسکا ریکارڈ موجود ہے۔