Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

تیموریہ کی حدود میں 7 سالہ بچی کا فائرنگ سے جابحق ہونے کا معاملہ چند گھنٹوں میں حل

ڈسٹرکٹ سینٹرل پولیس نے چند گھنٹوں میں شہادتوں اور ایکسپرٹ کی رائے کی بنیاد پر کیس حل کردیا

0

تیموریہ کی حدود میں 7 سالہ بچی کا فائرنگ سے جابحق ہونے کا معاملہ چند گھنٹوں میں حل

کراچی : تیموریہ کی حدود میں 7 سالہ بچی کا فائرنگ سے جابحق ہونے کا معاملہ چند گھنٹوں میں حل۔ ڈسٹرکٹ سینٹرل پولیس نے چند گھنٹوں میں شہادتوں اور ایکسپرٹ کی رائے کی بنیاد پر کیس حل کردیا۔ جناب ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل کی ہدایات پر ایس پی گلبرگ، ایس ایچ او تیموریہ اور ایس ایچ او شاہراہِ نور جہاں پر مشتمل ٹیم نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے فائرنگ میں ملوث گارڈ کو گرفتار کر لیا تھا۔

گارڈ ملزم کی شناخت علی رضا ولد محمد الیاس عمری 43 سالہ کے نام سے ہوئی۔ گارڈ نے بتایا کہ وہ شاہراہِ نور جہاں کی حدود میں چائے کے ہوٹل پر کام کرتا ہے اور اس نے دو نامعلوم مشتبہ پر ڈکیتی کے شبہ پر فائرنگ کی تھی۔ گارڈ کی فائرنگ کے دوران مشتبان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے جبکہ فائرنگ سے ایک گولی بالمقابل روڈ ہارون شاپنگ سینٹر حدود تھانہ تیموریہ کے سامنے سے کار میں گذرنے والی فیملی کے ساتھ کار میں پیچھے بیٹھی 7 سالہ بچی کے سر پر لگی جس وہ جانبر نہ ہوسکی تھی۔

پولیس نے گارڈ کو حراست میں لے کر اس کے قبضے سے 1 عدد رائفل 223، چلیدہ خول اور کار سے بلٹ/سکہ برآمد کرکے فارنزک کے لئے روانہ کردیا تھا۔ پولیس نے موقع سے شواہد، سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کیے جبکہ گواہوں کے بیانات بھی قلمبند کیے۔ بچی کی پوسٹ مارٹم میں اسکی وجہ موت سر پر گولی لگنے معلوم ہوا جبکہ پولیس نے فارنزک رپورٹ بھی حاصل کرلی۔

فارنزک رپورٹ کے مطابق بچی کو لگنے والی گولی گارڈ سے برآمدہ رائفل سے چلی تھی۔متوفی بچی کے والد نے مقدمہ کے اندراج سے انکار کر دیا جبکہ پولیس نے سرکار مدعیت میں مقدمہ نمبر 724/2023 دفعہ 319 ت پ تھانہ تیموریہ میں درج کر دیا۔ واقعہ کا مقدمہ درج کرنے کے بعد تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔

Comments
Loading...