اسلام آباد میں خودکش دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ ڈاکٹر عشرت العباد خان
اسلام آباد میں خودکش دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ ڈاکٹر عشرت العباد خان
کراچی(اسٹاف رپورٹر) سابق گورنر سندھ و روح رواں ایم پی پی ڈاکٹر عشرت العباد خان نے ڈسٹرکٹ جوڈیشل کمپلیکس اسلام آباد کے قریب خود کش دھماکے میں چھ افرادکی شہادت اور کئی افراد کے زخمی ہونے کے واقعہ کی شدید مذمت کی ہے۔ قوم ملک دشمنوں کے عزائم سے نمٹنے کے لئے تیار ہے۔ ملک کو خوارجیوں اور بھارتی پراکسی وار کا سامنا ہے۔ پڑوسی ممالک کی دہشت گردیوں پر افواج پاکستان کے ساتھ قوم شانہ بشانہ ہے۔ نیشنل ایکشن پلان پر عمل کیا جائے۔ صوبوں میں اپیکس کمیٹیوں کے اجلاس لازمی ہیں۔ قوم متحد ہے۔
انہوں نے کہا کہ ریاست اول اور سیاست بعد کی بات ہے۔ تمام جماعتیں ملکی یکجہتی کی علامت بنیں۔ ڈاکٹر عشرت العباد خان نے کہا کہ قوم سیکورٹی فورسز کے ساتھ سیسہ پلائی ہوئی دیوار ہے۔ تمام شہیدوں کے لئے دعائے مغفرت اور زخمیوں کے لئے دعائے صحت کرتا ہوں۔ سیاست داں سیاست کو بالائے طاق رکھیں بھارت فالس فلیگ آپریشن سمیت افغانستان کو بھی استعمال کرنے کی کوشش کر رہا ہے لیکن بھارتی عوام مودی کی حرکات سے واقف ہیں اور اقوام عالم بھی واقف ہے اب ہمیں اپنی صفوں کو متحد رکھنا ہے فوری نیشنل ایکشن پلان کے لئے اجلاس طلب کیا جائے اور دہشت گردوں کو مکمل کچل دیا جائے۔ پاکستان کی طرف ہر میلی نگاہ کو نشان عبرت بنانے کے لئے قوم متحد ہے۔