حکومت عوام کو خود سڑکوں پر لانا چاہتی ہے۔ آفاق احمد
قرضوں کا بوجھ عوام پر منتقل کرنا ملک دشمنی ہے۔
حکومت عوام کو خود سڑکوں پر لانا چاہتی ہے۔ آفاق احمد
کراچی : چئیرمین مہاجر قومی مومنٹ پاکستان نے اپنے حالیہ بیان میں کہا کہ عوام پر مہنگائی مسلط کر کے انہیں سڑکوں پر لا کر مغرب ہماری عوام سے اس ہی مطالبے کی توقع کر رہا ہے جو سوویت یونین کی ریاستوں میں بھوک کے مارے عوام نے کیا تھا۔
حکومت عوام کو خود سڑکوں پر لانا چاہتی ہے۔ قرضوں کا بوجھ عوام پر منتقل کرنا ملک دشمنی ہے۔ روپے کی قدر میں اضافے کا فائیدہ عوام کو منتقل کیا جائے۔ پیٹرول کی قیمت میں 26 روپے کے قیامت خیز اضافے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔
حکومت بین القوامی سازشوں کا حصہ بننے کے بجائے پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ واپس لے اور جنرل عاصم منیر کی کاوشوں سے روپے کی قدر میں جو اضافہ ہوا ہے اسکا فائدہ فوری طور پر مہنگائی سے پسی عوام کو منتقل کیا جائے۔