Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

انتخابات فوری طور پر ہونا چاہیئے۔ آفاق احمد

آپ کشمیر سے مطالق بھارت کے ہائی کورٹ کا فیصلہ اٹھالیجئے کہ انہوں نے کیا فیصلہ کیا ہے۔ آفاق احمد

0

انتخابات فوری طور پر ہونا چاہیئے۔ آفاق احمد

کراچی : مہاجر قومی مومنٹ پاکستان کے چئیرمین آفاق احمد نے حالیہ بیان میں کہا کہ میں یہ بات حکمرانوں کو بتادینا چاہتا ہوں کہ انتخابات فوری طور پر ہونا چاہیئے۔ جو اس کی مقرر تاریخ ہے۔ لیکن اس سے زیادہ ضروری بات یہ ہے کہ انتخابات صاف و شفاف ہونے چاہیئے۔ اگر انتخابات میں انجیبئرینگ کی گئی یا نتائج کنٹرول روم میں بیٹھ کر بنائے گئے۔ تو اس کے نتائج کا اندازہ نہیں ہے کہ اس کے نتائج کیا نکلے گے؟ میں اپنے حکمرانوں کو کہنا چاہتا ہوں کہ اس وقت حالات دیکھو۔ پورا پاکستان استراب کی کیفیت میں ہے۔ پورا پاکستان چاروں طرف سے دشمنوں کی سازش میں گہرا ہوا ہے۔ آپ افغانستان اور ایران کے باڈر پر حالات کو دیکھ لیجئے۔

انہوں نے مزید کہا کہ آپ کشمیر سے مطالق بھارت کے ہائی کورٹ کا فیصلہ اٹھالیجئے کہ انہوں نے کیا فیصلہ کیا ہے۔ ہم صرف اور صرف نارے لگانے پر ہی اتفا کرتے ہیں۔ ہم صرف اس پر ہیں کہ پاکستان ایک اینچ پیچھے نہیں ہٹے گا۔ کہاں سے نہیں ہٹوگے؟ وہ جو مغبوزا کشمیر تھا اس کو انہوں نے سیٹلڈ علاقہ میں تبدیل کردیا۔ اس کی جو حثیت تھی اس کو ختم کردیا گیا ہے۔ کیا کرلیا آپ نے؟ کہاں ہیں آپ کی حکومتیں۔ زمین پر ضور سے پیر مارنا صرف کراچی میں تم لوگوں کو آتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ یہ جو پاکستان ہے جس کو ہمارے بزرگوں نے بنایا تھا۔ جس کے لئے بےپناہ قربانیاں دیں تھیں۔ آج اگر وہ خطرے میں ہے تو کیا یہ ضروری ہے آپ تصادم کی طرف جائیں۔ کیا یہ ضروری ہے کہ آپ اس وقت عوام کو ان کے حق سے محروم کیجئے۔ یہ کہہ دینا آسان ہوتا ہے کہ فلاں چور اور فلاں کرپٹ۔ بات تو یہ ہے کہ اس پاکستان کے اندر ہرجگہ کرپشن ہے۔ کوئی ادارہ ایسا نہیں ہے جو کرپشن سے محفوظ ہو۔ لیکن اس کرپشن کے خلاف، چاہے وہ پولیٹیشن ہوں، چاہے وہ ادارے ہوں، احتساب کرے گا کون ؟ کیا ایک کرپٹ، دوسرے کرپٹ کا احتساب کرسکتا ہے۔ اگر کوئی احتساب کرے گا تو وہ صرف عوام ہے جو ٹیکس دیتے ہیں۔ جس کے ٹیکس سے تمام اداروں کی تنخوا جاتی ہے اور پاکستان کا نظام چلتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عوام احتساب صرف اور صرف اپنے ووٹ سے کرسکتے ہیں۔ اگر آپ نے غیرجانب درانہ۔ شفاف الیکشن کرائے اور عوام کو اس بات کا اختیار دیا کہ کرپٹ لوگوں کو وہ مسترد کردیں، بکاو لوگوں کو وہ مسترد کردیں۔ یہی احتساب کا سب سے اچھا طریقہ ہے۔ لیکن اگر احتساب کے اس عمل کو اپنے ہاتھوں میں لے کر یہ چاہیں، کہ آپ کنٹرول روم میں بیٹھ کر فیصلے کریں گے کہ کون انتخاب جیتے گا؟ تو اس پاکستان میں احتساب کا عمل روک کر اس پاکستان کی بنیادوں کو ہلارہے ہو آپ۔ اس پاکستان کی بنیادوں کو کمزور کررہے ہیں آپ۔

انہوں نے کہا کہ اگر اس پاکستان میں کوئی بھی سیاست دان کرپٹ ہے تو اس کا احتساب صرف عوام کرسکتی ہے اپنے ووٹوں کے ذریعے۔ آپ صرف اس بات کو یقینی بنائیں کہ کوئی دھاندلی ناہو پائے۔ آپ صرف اس بات کو یقینی بنائیں کہ کوئی بھی وڈیرہ اپنے گھر میں بیٹھ کر ووٹ نا ڈلوائے۔ آپ اس بات کو یقینی بنائیں کہ ہر شخص کا ووٹ ایمدانداری اور اس کی مرضی سے ڈلے گا۔

آخر میں انہوں نے کہا کہ ایک بار احتساب میں کوئی کمی رہ سکتی ہے، دوسری بار احتساب میں کوئی کمی رہ سکتی ہے۔ لیکن جب بار بار احتساب کا عمل ہوگا تو ہر شخص کو احساس ہوگا کہ میرے ووٹ کی کوئی اہمیت ہے۔

Comments
Loading...