پیپلز پارٹی سن لے ایم کیو ایم نے بائیکاٹ کیا تو خیرات میں تمہیں کراچی اور حیدرآباد کی بھیک سے میر شپ ملی، اب کوئی بائیکاٹ نہیں ہوگا۔ انیس احمد قائم خانی
ایم کیو ایم پاکستان ڈسٹرکٹ حیدرآباد کے زیرِ اہتمام پکا قلعہ گراؤنڈ میں عظیم الشان عوامی جلسہ کا انعقاد۔
پیپلز پارٹی سن لے ایم کیو ایم نے بائیکاٹ کیا تو خیرات میں تمہیں کراچی اور حیدرآباد کی بھیک سے میر شپ ملی، اب کوئی بائیکاٹ نہیں ہوگا۔ انیس احمد قائم خانی
حیدرآباد : متحدہ قومی موومنٹ پاکستان ڈسٹرکٹ حیدرآباد کے زیرِ اہتمام پکا قلعہ گراؤنڈ میں عظیم الشان عوامی جلسہ کا انعقاد کیا گیا۔ جلسہ میں کنوینر ڈاکٹر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی، ڈپٹی کنوینر انیس احمد قائم خانی سمیت دیگر رہنماؤں نے شرکت کی۔
ڈپٹی کنوینر انیس احمد قائم خانی نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 21,جنوری کو کراچی کے عوام نے حق پرستوں کے حق میں فیصلہ دے دیا تھا آج حیدرآباد کے عوام نے بھی فیصلہ دے دیا ہے آ ج پکا قلعہ گراؤنڈ میں یہ اعلان کرنا چاہتا ہوں اور وہ اعلان پیپلز پارٹی کے لیئے ہے کہ ایم کیو ایم نے بائیکاٹ کیا تو خیرات میں تمہیں کراچی اور حیدرآباد کی بھیک سے میر شپ ملی اب کوئی بائیکاٹ نہیں ہوگا ۔
رکن رابطہ کمیٹی سہیل مشہدی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ حق پرستوں کا قافلہ جو آ ج چل رہا ہے کچھ عرصے پہلے کچھ لوگ بول رہے تھے ایم کیو ایم فنا ہو گئ اور ان کی سیاست ہمیشہ کےلئے ختم ہو گئ لیکن آ ج کا جلسہ یہ ثابت کر رہا ہے کہ ایم کیو ختم نہیں ہوئی بلکہ پہلے سے زیادہ مضبوط اور مستحکم ہو گئ ہے۔
ڈسٹرکٹ انچارج حیدرآباد ظفر صدیقی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حیدرآباد کے عوام نے یہ پیغام دے دیا ہے آ ج 8,فروری جمعرات کو نہیں آج کا دن ہی اتنی بڑی تعداد میں جلسہ میں شرکت کر کے عوام نے تمام نامزد امیدواران کو فتح سے ہمکنار کر دیا ہے صرف اعلان باقی ہے۔