Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

جمال احمد کی علاقہ معززین اور محلہ کمیٹی کے لوگوں سے اہم ملاقات

جمال احمد نے بلال آباد اور فضل آباد کے علاقہ معززین اور محلہ کمیٹی سے ملاقات کی اور ان کے مسائل سننے

0

جمال احمد کی علاقہ معززین اور محلہ کمیٹی کے لوگوں سے اہم ملاقات

کراچی : پی ایس 130 متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے کامیاب ہونے والے امیدوار جمال احمد نے یوسی 19 کے آرگنائزر سمیر، جوائنٹ شعیب راجپوت، عبد الخالق و اراکین یوسی کمیٹی کے ہمراہ فضل اباد وارڈ 2 کے مکینوں محلہ کمیٹی سے ملاقات کی۔ اہل محلہ علاقہ مکینوں کا الیکشن 2024 میں ایم کیو ایم پاکستان کے امیدواران کو کامیاب بنانے پر انکا شکریہ ادا کیا۔

اس موقع پر علاقہ معززین محلہ کمیٹی نے علاقہ کے مسائل سے آگاہ کیا۔ جمال احمد نے انکے مسائل سنے اور انکو جلد از جلد ترجیحی بنیادوں پر حل کرانے کی یقین دہانی کرائی۔ جس پر علاقہ مکینوں نے ایم کیو ایم پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔

اس کے بعد انہوں نے بلال آباد کے مکینوں اور ثوب برادری سے ملاقات کی۔ اہل محلہ علاقہ مکینوں کا الیکشن 2024 میں ایم کیو ایم پاکستان کے امیدواران کو کامیاب بنانے پر انکا شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر علاقہ معززین محلہ کمیٹی نے علاقہ کے مسائل سے آگاہ کیا۔ جمال احمد بھائی نے انکے مسائل سنے اور انکو جلد از جلد ترجیحی بنیادوں پر حل کرانے کی یقین دہانی کرائی۔ جس پر علاقہ مکینوں نے ایم کیو ایم پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔

Comments
Loading...