کارکنان کو شاباش اور مہاجر نظرئیے پر ووٹ ڈالنے والوں کا شکریہ۔ آفاق احمد
اقتدار سے کہیں زیادہ اہم نظرئیے کا حصول ہے۔ آفاق احمد
کارکنان کو شاباش اور مہاجر نظرئیے پر ووٹ ڈالنے والوں کا شکریہ۔ آفاق احمد
کراچی : چیئرمین آفاق احمد نے جنرل الیکشن 2024 کو تاریخ کی بدترین دھاندلی قرار دیتے ہوئے کہا کہ مہاجر قومی موومنٹ کیلئے اقتدار سے کہیں زیادہ اہم مہاجر شناخت اور نظریئے کا حصول ہے جس کیلئے آخری سانس تک جہد وجہد جاری رکھیں گے۔آفاق احمد نے گزشتہ رات ہونے والے پولنگ ورکرز کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ایک بار پھر کارکنان کو شاباش جبکہ مہاجر نظریئے پر ووٹ ڈالنے والوں کا شکریہ ادا کیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ شہر قائد سمیت ملک بھر میں جس ڈھٹائی کے ساتھ دھاندلی کی گئی اسکی مثال نہیں ملتی، الیکشن سے قبل انتخابی نتائج بنانے اور عوامی رائے اور خواہشات کو رد کرکے من پسند افراد کو کامیاب کرانے کا عمل نہ صرف ملک کی تعمیر و ترقی کیلئے نقصان دہ ہے بلکہ ملکی سلامتی کیلئے خطرہ بنتا جارہا ہے۔ آفاق احمد نے کہا کہ انتخابی نتائج کا نہ صرف ہمیں بلکہ عام عوام کو بھی پہلے سے اندازہ تھا،سرکاری بیساکھیوں پر چلنے والے افراد بلاخوف وخطر اپنی سیاسی پوزیشن سے آگاہ کرکے ہمارے لوگوں کو خریدنے اور دھمکانے کی کوشش کرتے رہے لیکن تاریخ گواہ ہے کہ نظریاتی اور اصول پسند لوگ ہر مشکل کو جھیلنے کے باوجود اپنے نظریات اور قوم کا سودا نہیں کیا۔
انہوں نے کہا کہ ہم بانیان پاکستان کی اولادیں جو چند سیٹوں اور مالی مفادات کیلئے اپنی اجداد کی روایات کا سودا نہیں کرسکتے، ہم کل بھی یہی کہتے تھے کہ لفظ مہاجر ہماری ریڈ لائن ہے اور آج بھی کہتے ہیں کہ لفظ مہاجر ہماری ریڈ لائن ہیں اور انشاء اللہ اس ہی نام کے ساتھ اسمبلیوں میں جاکر دکھائیں گے۔