سیکٹر 5بی3، جامع مسجد الجیلانی کی طرف سے ایم پی اے ریحان اکرم کا فوری ایکشن لینے پر شکریہ
ایم کیو ایم پاکستان سے تعلق رکھنے والے ایم پی اے ریحان اکرم عوامی مسائل کو حل کرنے میں سب سے آگے۔ عوام میں ان کی مقبولیت میں اضافہ
سیکٹر 5بی3، جامع مسجد الجیلانی کی طرف سے ایم پی اے ریحان اکرم کا فوری ایکشن لینے پر شکریہ
کراچی : سیکٹر 5 بی 3 میں موجود جامع مسجد الجیلانی کی طرف سے ایم پی اے ریحان اکرم کے پاس ایک درخواست آئی جس میں انہوں نے گیس کی لائین میں پانی کا آنا اور اس کے ساتھ ساتھ گیس کا پریشر بھی کم آنے کے حوالے سے بات کی اور اس کام کو جلد از جلد کرانے کی بھی درخوست کی۔

ایم کیو ایم پاکستان سے تعلق رکھنے والے ایم پی اے ریحان اکرم عوام کے درمیان، عوامی مسائل کے حل کے لئے جانے جاتے ہیں۔ ایم پی اے بننے سے پہلے بھی انہوں نے نا صرف نارتھ کراچی بلکہ نارتھ ناظم آباد شادمان ٹاون میں بھی پانی کا ایک بڑا مسلہ حل کیا تھا۔ ان کی مقبولیت عوام کے درمیان اور زیادہ ہوگئی ہے۔
انہوں نے اس شکایت پر فوری ایکشن لیتے ہوئے سوئی گیس کمیپنی میں رابطہ کیا اور اس کام کو فوری طور پر حل کرنے کی ہدایت کی۔ سوئی گیس کمپنی نے اپنی ٹیم کو اس جگہ بھیجا اور جس جگہ سے لائین میں پانی جا رہا تھا اس کو بنایا۔
جس پر انہوں نے ایم پی اے ریحان اکرم کا شکریہ ادا کیا۔