Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

جمال احمد کی اہم ملاقات ، علاقہ کےدیرینہ مسائل خاص طور پر پانی کے مسلہ پر توجہ دلائی۔

اس موقع پر ایلڈرونگ کے انچارج فرحت ممبر راحیل بھائی بھی موجود تھے۔

0

جمال احمد کی اہم ملاقات ، علاقہ کےدیرینہ مسائل خاص طور پر پانی کے مسلہ پر توجہ دلائی۔

کراچی : ممبر صوبائی اسمبلی پی۔ایس 130 جمال احمد نے ٹاون ممبر خاور، یوسی 16 کے آرگنائزر عدیل بابو، آفس سیکرٹری معین، کمیٹی ممبر عباس مرزا کے ہمراہ شادمان سیکٹر 14 کے مکینوں سے ملاقات کی۔ علاقہ مکینوں نے علاقہ کے دیرینہ مسائل خاص طور پر پانی کے ایشوز پر توجہ دلائی۔

ممبر صوبائی اسمبلی جمال احمد نے انکے مسائل سنے اور انکو جلد از جلد ترجیحی بنیادوں پر حل کرانے کی یقین دہانی کرائی۔ اس موقع پر ایلڈرونگ کے انچارج فرحت بھائی ممبر راحیل بھائی بھی موجود تھے۔ جس پر علاقہ مکین نے جمال احمد کا شکریہ بھی ادا کیا۔

جمال احمد نے کہا کہ ایم کیو ایم پاکستان ہر دور میں عوام کے مسائل کے حل کے لئے سب سے پہلے میدان میں آنے والی جماعت ہے۔ عوامئ نمائیندے ہیں اور عوام کے مسائل کے حل کے لئے ہر ممکن کوشش کریں گے۔ ہم عوامی نمائیندے ہیں اور عوام کے درمیان رہنا ہمارا کام ہے تاکہ ہمیں پتہ چل سکے کے عوام کو کس قسم کے مسائل درپیش ہیں اور ہم ان کو حل کراسکیں۔

Comments
Loading...