Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

مین سڑکوں پر ایکسی ویلیٹر سے کام کرایا جائے گا ،البتہ گلیوں میں مزدوروں سے کھدائی کرائی جائے گی

نارتھ ناظم آباد یوسی 1 آفس میں سوئی گیس کے کام کے حوالے سے اہم میٹنگ

0

مین سڑکوں پر ایکسی ویلیٹر سے کام کرایا جائے گا ،البتہ گلیوں میں مزدوروں سے کھدائی کرائی جائے گی

تفصیلات کے مطابق نارتھ ناظم آباد یو سی1 سر سید کے آفس میں چیئرمین سید شہزاد مظہر، کونسلر محمد ایوب، محسن وہرا، سید افسر علی و مرتضی کہ ہمراہ سوئی سدرن گیس لاٹ سی کے انجینئر عبدالحمید عباسی، کنٹریکٹر امان اللہ اور بی اینڈ ار کے ایکسیئن خالد اور علی رضا کے ساتھ سوئی سدرن گیس کی نئی گیس لائن کی کھدائی سے پیدا ہونے والے مسائل کے حل کے لیے جائزہ لیا گیا۔

اس سلسلے میں طے پایا کہ مین سڑکوں پر ایکسی ویلیٹر سے کام کرایا جائے گا البتہ گلیوں میں مزدوروں سے کھدائی کرائی جائے گی اس دوران پانی یا سیوریج کی لائنیں ٹوٹنے پر سوئی سدرن گیس اس کی مرمت کرائے گا اس طرح کی شکایات کے حوالے سے گروپ میں بھی اطلاع دی جا سکتی ہے۔

Comments
Loading...