Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

ہم اپنے قائد امیرِ جماعت حافظ نعیم الرحمان کے ویژن کے مطابق اپنے اختیارات سے بہتر کام کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ حافظ سید عمران علی

عوام کو بلدیاتی سہولت انکے دروازے تک پہنچانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ چیئرمین امید علی قاضی

0

چیئرمین امید علی قاضی صاحب اور وائس چیئرمین حافظ سید عمران علی صاحب نے یونین کمیٹی آفس میں وارڈ کونسلر سے ملاقات کی۔

کراچی : چیئرمین امید علی قاضی صاحب اور وائس چیئرمین حافظ سید عمران علی صاحب نے یونین کمیٹی آفس میں وارڈ کونسلر سے ملاقات کی۔ وارڈ 02 کے کونسلر جاوید کریم، وارڈ 03 کے کونسلر محفوظ قریشی اور وارڈ 04 کے کونسلر محمد حمزہ اس ملاقات میں شامل تھے۔ چیف ایڈوائیزر شجاالدین ملک اور یونین کمیٹی نمبر 07 کے کوآرڈینیٹر ذکی زبیر حسن موجود تھے۔

ملاقات میں تمام کونسلر نے اپنے اپنے وارڈ کے مسائل سے آگاہ کیا۔ اسٹریٹ لائٹس کی تنصیب، سیوریج کے مسائل،
پانی کی فراہمی اورلیکیجز، سڑکوں کی تعمیر، ڈوگ کلینیگ اور دیگر مسائل پر بات چیت ہوئی۔ مسائل کے حل کے لئے کوآرڈینیٹر ذکی زبیر اور چیف ایڈوائیزر شجاالدین نے کچھ تجاویز دیں۔

چیئرمین امید علی قاضی صاحب اور وائس چیئرمین حافظ سید عمران علی صاحب نے تمام مسائل کو گہرائی سے سنا اور تمام مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی یقین دہانی کروائی۔ چیئرمین امید علی قاضی صاحب نے فوری طور پر سیوریج کارپوریشن کے ایکسی این کو سیکٹر 4ڈی میں سیوریج لائنوں اور مین ہولز کی صفائی کے احکامات جاری کردیے۔

چیئرمین اور وائس چیئرمین نے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم اپنے قائد امیرِ جماعت انجینئر حافظ نعیم الرحمان کے ویژن کے مطابق اپنے اختیارات سے بہتر کام کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ اور عوام کو بلدیاتی سہولت انکے دروازے تک پہنچانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ انشاء اللہ، بہت جلد اپنی یونین کمیٹی کی حدود میں آنے والے تمام علاقوں کو ماڈل علاقہ بنائیں گے۔

Comments
Loading...