تیکون پارک کی صفائی کا کام مکمل، علاقہ مکین کا نارتھ ناظم آباد یوسی 2 ٹیم کا شکریہ
رہائشی سجاد صاحب اور طارق صاحب نے یوسی کونسلر منیب وسیم سے شکایت کی تھی پارک کی صفائی کے حوالے سے۔
تیکون پارک کی صفائی کا کام مکمل، علاقہ مکین کا نارتھ ناظم آباد یوسی 2 ٹیم کا شکریہ
کراچی : شادمان ٹاون سیکٹر 14-بی میں موجود تیکون پارک کی حالت کافی خراب تھی۔ جس کی وجہ سے کام کے دوران اس پارک میں ملبہ ڈال دیا گیا تھا۔ بکرعید کے موقع پر لوگ اس ملبہ میں الائش نا ڈالیں اس حوالے سے علاقہ میں رہنے والے جناب سجاد صاحب اور جناب طارق صاحب نے یوسی کونسلر منیب وسیم سے اس کی شکایت کی اور پارک کو صاف کرانے کی درخواست کی تھی۔
آج بروز بدھ نارتھ ناظم آباد یوسی 2 کی ٹیم جس میں کونسلر منیب وسیم، لیبر کونسلر تنویر صاحب، کوآرڈینیٹر مشائق نور خان، کوآرڈینیٹر عمیر طلحہ اور کوآرڈینیٹر شعیب ارسلان نے اپنی مدد آپ کے تحت مشینری کو لائین اپ کیا اور پارک کی صفائی کا کام شروع کیا۔ تیکون پارک کی مکمل صفائی کا عمل مکمل کرلیا ہے۔
اس موقع پر مشائق نور خان نے کہا کہ علاقہ کے لوگ ہی اس پارک کو صاف رکھ سکتے ہیں۔ میری علاقہ کے لوگوں سے درخواست ہے کہ بکرعید کے موقع پر پارک میں کوئی بھی گندگی نا ڈالیں۔ علاقہ کے لوگ بھی ایسے لوگوں کو دیکھیں تو پارک میں کچرا ڈالنے سے منع کریں۔
علاقہ مکین نے پارک کی صفائی کرانے پر نارتھ ناظم آباد یوسی 2 کی ٹیم کا شکریہ ادا کیا۔