Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

ایم کیو ایم پاکستان کے اراکین صوبائی اسمبلی کا ہیٹ ویوو سے شہریوں کی ہلاکت پر تشویش کا اظہار

سندھ حکومت کے محکمہ صحت کی نااہلی اور اسپتالوں میں بد انتظامی، ہیٹ ویوو کے باعث لوگوں کی ہلاکت میں اضافے کی بڑی وجہ ہے

0

ایم کیو ایم پاکستان کے اراکین صوبائی اسمبلی کا ہیٹ ویوو سے شہریوں کی ہلاکت پر تشویش کا اظہار

کراچی : متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے اراکین صوبائی اسمبلی نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کراچی میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ہیٹ ویو سے مزید 04 افراد کے جاں بحق ہونے اور حالیہ دس دنوں کے دوران شدید گرمی کی لپیٹ میں آکر زندگی کی بازی ہارنے والے 49 دیگر شہریوں کے جاں بحق ہونے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

اراکین اسمبلی کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت کے محکمہ صحت کی نااہلی اور اسپتالوں میں بد انتظامی، ہیٹ ویوو کے باعث لوگوں کی ہلاکت میں اضافے کی بڑی وجہ ہے، اسکے علاوہ سرکاری سرپرستی میں شہر کی مرکزی شاہراہوں پر ہیٹ ویوو سے بچاؤ کے لئے کوئی ریلیف کیمپ یا خاطر خواہ انتظامات موجود نہیں جو کہ سندھ حکومت کی بے حسی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

اراکین اسمبلی مطالبہ کیا کہ شہریوں کی حفاظت کے پیش نظر شہر مختلف علاقوں میں ریلیف کیمپس لگائے جائیں جہاں ہیٹ اسٹروک کے شکار افراد کو ابتدائی طبی امداد دی جا سکے۔

Comments
Loading...