خوبصورتی سے شروع کیا اور پھر ہم انسان بن گئے۔ کاجول دیوگن
کاجول دیوگن کی بیٹی نیسا دیوگن کے ساتھ تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل
خوبصورتی سے شروع کیا اور پھر ہم انسان بن گئے۔ کاجول دیوگن
تفصیلات کے مطابق کاجول دیوگن، جسے کاجول کے نام سے جانا جاتا ہے۔ ایک بھارتی اداکارہ ہے۔ میڈیا میں ہندی سنیما کی سب سے کامیاب اداکاراؤں میں ان کا شمار کیا جاتا ہے۔ وہ متعدد تعریفوں کی وصول کنندہ ہیں۔ جن میں چھ فلم فیئر ایوارڈز بھی شامل ہیں۔
حال ہی میں انہوں نےاپنے سوشل میڈیا اکاونٹ اسنٹاگرام پر اپنی بیٹی نیسا دیوگن کے ساتھ کچھ تصاویر شئیر کیں۔ جن میں ان دونوں کو ہی سفید خبصورت لباس میں دیکھا جاسکتا ہے۔ سوشل میڈیا پر تصاویر آئیں تو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئیں۔ تصاویر کے ساتھ کاجول نے لکھا کہ ’’چھوٹی میں اور میں! تمام خوبصورتی سے شروع کیا اور پھر ہم انسان بن گئے 🙄😜‘‘۔
ان تصاویر کو ان کی بیٹی نیسا دیوگن نے بھی اپنے سوشل میڈیا اکاونٹ پر چئیر کیا۔ جس کے ساتھ انہوں نے لکھا کہ ’’امی مجھے دیکھتے ہوئے‘‘۔
نیسا فی الحال سنگاپور کے گلیون انسٹی ٹیوٹ آف ہائر ایجوکیشن میں اپنا اسکول مکمل کرنے کے بعد سوئٹزرلینڈ میں اپنی اعلیٰ تعلیم حاصل کر رہی ہے۔ اس کے والدین اجے اور کاجول کے مطابق اس نے ابھی تک اپنے بالی ووڈ میں ڈیبیو کا فیصلہ نہیں کیا ہے۔ وہ اکثر سوشل میڈیا پوسٹس میں اپنے دوستوں کے ساتھ پارٹی کرتے اور سفر کرتی نظر آتی ہیں۔ وہ 20 اپریل 2003 میں ممبئی میں پیدا ہوئی۔
ان کے سوشل میڈیا اکاونٹ انسٹاگرام سے کچھ اور پوسٹ مندرجہ ذیل ہیں۔