ڈاکٹر فاروق ستار سے جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے وفد نے مرکز بہادر آباد پر ملاقات
ملاقات کے دوران وفد نے ایچ بی ایف سی کی نجکاری اور ملازمین کے مسائل کے حوالے سے تفصیلی گفتگو
ڈاکٹر فاروق ستار سے جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے وفد نے مرکز بہادر آباد پر ملاقات
کراچی : متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سینئر مرکزی رہنما و چئیرمین اسٹینڈنگ کمیٹی براۓ پرائیوٹائزیشن ڈاکٹر فاروق ستار سے جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے وفد نے مرکز بہادر آباد پر ملاقات کی۔ ملاقات میں ایچ بی ایف سی جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے وفد جس میں سی بی اے یونین کے چئیرمین سلیم احمد، جنرل سکریٹری مہتاب صدیقی، فنانس سیکریٹری خالد قادری، ایچ بی ایف سی آفیسرز ایسوسی ایشن کے چئیرمین معین خان، جنرل سیکریٹری یاسر ابدالی و دیگر شامل تھے۔
ملاقات کے دوران وفد نے ایچ بی ایف سی کی نجکاری اور ملازمین کے مسائل کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کی اور ملازمین میں پائی جانے والی بے چینی سے چئیرمین اسٹینڈنگ کمیٹی براۓ پرائیوٹایزیشن ڈاکٹر فاروق ستار کو آگاہ کیا۔ ڈاکٹر فاروق ستار نے وفد کی تمام گزارشتات کو باغور سنا اور ملازمین کو درپیش تمام مسائل کو حل کرنے اور ایچ بی ایف سی کی نجکاری کو رکوانے کی یقین دہانی کرائی۔
ملاقات کے اختتام پر وفد نے ڈاکٹر فاروق ستار کا شکریہ ادا کیا۔اس موقع پر سابق رابطہ کمیٹی رکن راشد سبزواری بھی موجود تھے۔