Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

نامعلوم موٹر سائیکل سوار نے مبینہ طور پر ایک خاتون کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا

پولیس نے کیس کی پیروی کے لیے پانچ تفتیشی ٹیمیں تشکیل دی ہیں۔

0

نامعلوم موٹر سائیکل سوار نے مبینہ طور پر ایک خاتون کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا

بھارت میں خواتین کافی مشکلات کا شکار ہیں۔ وہ اکیلے گھر سے نہیں نکل سکتی ہیں اور ناہی کہیں بے خوف آ اور جا سکتی ہیں۔ ایسا ہی ایک واقع دیکھنے میں آیا۔

سینئر پولیس افسر رمن گپتا کے مطابق، بنگلورو میں اتوار کی صبح ایک نامعلوم موٹر سائیکل سوار نے مبینہ طور پر ایک خاتون کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا۔ یہ خاتون، شہر کے ایک کالج میں آخری سال کی ڈگری کی طالبہ تھی۔

کورامنگلا میں ایک اجتماع کے بعد ہیباگوڈی واپس گھر جارہی تھی جب یہ واقعہ پیش آیا۔ پولیس افسران نے متاثرہ لڑکی اور اس کے لواحقین سے معلومات حاصل کرنے کے لیے جائے وقوعہ کا دورہ کیا۔ انہوں نے کیس کی پیروی کے لیے پانچ تفتیشی ٹیمیں تشکیل دی ہیں۔

Comments
Loading...