Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

سخی حسن سے ناگن تک برساتی نالے کی حالت خراب، مئیر کراچی مرتضیٰ وہاب سے فوری ایکشن کی درخواست

0

کراچی : مئیر کراچی مرتضیٰ وہاب کی جانب سے شادمان ٹاون میں موجود نالے کی نئی تعمیر کا کام تیزی کے ساتھ جاری ہے۔ جس کے بعد سخی حسن قبرستان والی سڑک پر بہنے والا پانی جو سڑک کو خراب کردیا کرتا تھا اب اس نئے نالے کی مدد سے نکل جایا کرے گا۔

اس کے ساتھ ساتھ ایک مسلہ اور موجود ہے۔ سخی حسن سے ناگن تک جو برساتی نالہ موجود ہے اس کی حالت خراب ہوتی جارہی ہے۔ نشہ کرنے والوں نے اس نالے میں سے سریا نکالنا شروع کردیا ہے جس کی وجہ سے بہت ست مقام ہر اس نالے کی دیوار خراب ہوگئی ہے یا موجود ہی نہیں ہے۔ اس نالے میں موجود کچرا بھی ابھی تک صاف نہیں ہوسکا ہے۔

علاقہ مکین نے مئیر کراچی مرتضیٰ وہاب سے درخواست کی ہے کہ وہ اس نالے کی بھی تعمیر کرائیں اور اس نالے کو صاف کرایا جائے۔ تاکہ اگر آگے بارش شروع ہو جاتی ہیں تو برسات کا جو پانی کھڑا ہوتا ہے اور سڑک کو خراب کرتا ہے وہ اس نالے کی مدد سے نکالا جاسکے۔

امید کی جارہی ہے کہ مئیر کراچی اس مسلہ کو دیکھیں گے اور پوری انکوائری کے بعد اس نالے کو بھی تعمیر کرنے کی ہدایت جاری کریں گے۔

The condition of the storm drain from Sakhi Hassan to Nagan is poor, Karachi Mayor Murtaza Wahab requested for immediate action
The condition of the storm drain from Sakhi Hassan to Nagan is poor, Karachi Mayor Murtaza Wahab requested for immediate action
Comments
Loading...