سندھ حکومت کراچی کی عوام کو کے-الیکٹرک سے نجات دلائے۔ آفاق احمد
بجلی کے بلو ں میں پنجاب کو ریلیف کراچی پر اضافی بوجھ شرمناک۔ آفاق احمد
سندھ حکومت کراچی کی عوام کو کے-الیکٹرک سے نجات دلائے۔ آفاق احمد
کراچی : آفاق احمد نےکے-الیکٹرک کی جانب سے فیول ایڈجسمنٹ کے نام پر بجلی کے بلوں میں 5.75 روپے فی یونٹ اضافے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ KEانتہائی خطرناک عوام دشمن ادارہ بن چکا ہے،اس ادارے نے آئے دن بجلی کی قیمتوں میں اضافے اور اضافی بلنگ کے زریعے عوام کو گھر وں کے برتن اور خواتین کے زیوربیچنے پر مجبور کردیا ہے،جہاں بیچنے کو کچھ نہیں بچاوہاں لوگ گرفتاریوں کے خوف سے خودکشی کرنے پر مجبور پورہے ہیں۔
آفاق احمد نے کہا کہ بجلی کے بلوں میں پنجاب کی عوام کو 14روپے فی یونٹ ریلیف دیا گیاجو خوش آئند ہے،دوسری طرف کراچی کے عوام پر 5.75 روپے کا اضافی بوجھ ڈال دیا گیا جو ظلم ہے۔ انہوں نے سندھ کے شہری عوام سے کہا کہ جیومگر اس فرق کو سمجھ کرجیو۔
آفاق احمد نے کہا کہ ہم سندھ میں رہتے ہیں اور سندھ حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ غیر تر قیاتی اخراجات میں کمی کرکے سندھ کے عوام کو بجلی کے بلوں میں ریلیف دیکر انکی مشکلات کو کم کرے۔
آفاق احمد نے وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے مطالبہ کیا کہ تھر کول سے بجلی پید ا کرکے نیشنل گرڈکو دی جاسکتی ہے تو تھر سے پیدا ہونے والی بجلی کو سندھ میں استعمال کیا جائے اور اسکی تقسیم کیلئے کے-الیکٹرک کے مسابقت میں کمپنی لائی جائے تاکہ کے-الیکٹرک کی غنڈہ گردی سے کراچی کے عوام کو نجات دلائی جاسکے۔