Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

آزاد امیدوار مہر بانو قریشی دوبارہ گنتی کی درخواست لے کر آراو کے دفتر پہنچی

یہ میرا آئینی اور قانونی حق ہے۔ مہر بانو قریشی

0

آزاد امیدوار مہر بانو قریشی دوبارہ گنتی کی درخواست لے کر آراو کے دفتر پہنچی

تفصیلات کے مطابق الیکشن 2024 کے نتائج کے آنے کے بعد سے ہی، لوگوں کے سوشل میڈیا پر اپنے حلقہ میں ہوئی دھاندلی کے حوالے سے بیانات سامنے آنے لگے ہیں۔ اس حوالے سے این اے 151 ملتان-4 سے بھی آزاد امیدوار مہر بانو کا اہم ویڈیو منظر عام پر آیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں آج این اے 151 میں دوبارہ گنتی کی درخواست لے کر آر او کے دفتر پہنچی تو نہ آر او صاحب موجود ہیں اور نہ ہی کوئی درخواست موصول کرنے والا ہے۔ این اے 151 میں میری لیڈ کو راتوں رات شکست میں تبدیل کردیا گیا۔ یہ میرا آئینی اور قانونی حق ہے جس کے لیے میں پٹیشن لیکر آئی ہوں لیکن آر او صاحب اپنی قانونی ذمہ داری پوری کرنے کیلئے موجود ہی نہیں ہیں۔ اب میں عدالت جاؤں گی جہاں سے مجھے پوری امید ہے عدالت میرے آئینی اور قانونی حق کی حفاظت کرے گی۔

Comments
Loading...