Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

ریاض سیزن اور کعبہ کے مجسمے ،حقیقت کیا ہے؟؟ ڈاکٹر سمیرا عزیز کا اہم بیان سامنے آگیا

فوٹو شاپ اور اے آئی کا استعمال کرکے سعوری عرب کو تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔ ڈاکٹر سمیرا عزیز

0

ریاض سیزن اور کعبہ کے مجسمے ،حقیقت کیا ہے؟؟ ڈاکٹر سمیرا عزیز کا اہم بیان سامنے آگیا

تفصیلات کے مطابق حال ہی میں ریاض میں ایک میوزیکل ایونٹ منعقد کیا گیا۔ جس کے بعد سوشل میڈیا پر ایک نئی جنگ شروع ہوگئی۔ اس میوزیکل ایونٹ کے بعد سعودی حکومت کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا گیا اور سوشل میڈیا پر اس حوالے سے کئی پوسٹ گردش کرتی نظر آئیں جن میں کعبہ کی تصویر لگی دیکھائی گئی۔

سعودی میڈیا پرسن ڈاکٹر سمیرا عزیز نے اس حوالے سے ایک ویڈیو جاری کی جس میں انہوں نے کہا کہ سعودی عرب میں میوزیکل کونسرٹ کو لے کرسوشل میڈیا پر کافی تصاویر گردش کررہی ہیں۔ جب کہ وہ ایک کیوبیکل ایل ای ڈی اسکرین ہے اور کچھ نہیں۔ جو لوگ یہ تصاویر گردش کروا رہے ہیں ان کے اپنے ملک میں بھی بہت سارے میوزیکل کونسرٹ ہوتے ہیں اور وہاں ان کا بس نہیں چلتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کیونکہ میری ایک ایڈ ایجنسی بھی ہے اس وجہ سے مجھے اس طرح کی ایل ای ڈی اسکرین کے بارے میں معلومات ہے اور میں اس کے بارے میں آپ لوگوں کو بتانا چاہتی ہوں کہ یہ کیوبیکل ایل ای ڈی اسکرین 360 ڈگری راونڈ ویو دیتی ہیں اور وہاں موجود عوام ان کو چاروں طرف سے دیکھ سکتے ہیں۔ یہ ایل ای ڈی اسکرین وہاں لگائی جاتی ہیں جہاں اسٹیج بیچ میں لگایا جاتا ہے اور عوام اسٹیج کے چاروں طرف موجود ہوتی ہیں۔ یہ ایل ای ڈی اسکرین ریاض میں ہونے والے کونسرٹ میں پہلی دفعہ استعمال نہیں ہوئی ہے بلکہ دنیا بھر میں جہاں بھی اس طرح کے کونسرٹ ہوتے ہیں وہاں یہ ایل ای ڈی اسکرین نسب کی جاتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کو تنقید کا نشانہ بنانا تھا اس وجہ سے اس بات کو توڑ مڑوڑ کر سوشل میڈیا پر پیش کیا گیا ہے۔ سعودی عرب کو تنقید کا نشانہ بنانے کے لئے لوگوں نے اس کو کعبہ کے ساتھ جوڑ دیا۔ فیک تصاویر بنائی گئی اور اے آئی کا بھی استعمال کیا گیا ۔ انہوں نے اس کے ساتھ اور بھی مسالیں دیں۔

انہوں نے کہا کہ تنقید کرنے والوں کو اللہ مسبت سوچ عطہ فرمائے اور جو ان کی بات مانتے ہیں ان کو عقل و شعور عطہ کرے۔

Comments
Loading...