Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

سیاسی انقلاب بعد اے پی ایم ایس او تعلیمی انقلاب برپا کرنے والی واحد جماعت ہے۔ ریحان شاہ

مستقبل میں اس پاک وطن کو نوجوان لیڈرز چلائیں گے ، طلباء کو جدید دور کے معاشی ہتھیار سے آراستہ کر کے کوٹہ سسٹم کو دفن کردینگے۔ ریحان شاہ

0

سیاسی انقلاب بعد اے پی ایم ایس او تعلیمی انقلاب برپا کرنے والی واحد جماعت ہے۔ ریحان شاہ

کراچی : آل پاکستان متحدہ اسٹوڈنٹ آرگنائزیشن سیکٹر بی کے زیر اہتمام کمپرہنسو کالج عزیزآباد میں سیمینار بعنوان ’’پڑھائی کے دوران اپنی ممکنہ سیکھنے کی صلاحیتوں کو اپ گریڈ کریں‘‘ کا انعقاد کیا گیا جس میں سینیئرجوائنٹ انچارج اے پی ایم ایس او ریحان شاہ مرکزی رُکن رانا ولید ، محمد فرحان سمیت پرنسپل ہماء اختر کمپرہنسو کالج عزیزآباد اور طُلباء و طالبات نے کثیر تعداد میں شرکت کی.

سیمینار میں اسپیکر میڈم شائستہ طارق کی بطورِ مہمان خصوصی شرکت۔ طلباء سے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے ریحان شاہ نے کہا کہ سیاسی انقلاب بعد اے پی ایم ایس او تعلیمی انقلاب برپا کرنے والی واحد جماعت ہے، مستقبل میں اس پاک وطن کو نوجوان لیڈرز چلائیں گے ، طلباء کو جدید دور کے معاشی ہنر سے آراستہ کر کے کوٹہ سسٹم کو دفن کردینگے.

مرکزی رکن رانا ولید کا کہنا تھا کہ آج کہ دور میں ڈیجیٹل میڈیا ایک مؤثر نظام ہے جس سے معاشی اور تعلیمی مقاصد حاصل کیے جا سکتے ہیں چیئرمین ایم کیو ایم خالد بھائی کی انتھک محنت اور اے پی ایم ایس او کا نظریہ ہے کہ بہت جلد آپ سب کو کراچی میں نئی جامعات میں تعلیم حاصل کرنے کا موقع ملے گا۔ ، محمد فرحان اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہاں موجود طلباء اپنے اندر جدت لاکر ملک کو ترقی کی راہ پر لا سکتے ہیں۔ چیئرمیں ایم کیو ایم کی کاوشوں سے بہت جلد آپ سب کو مفت آئی ٹی کورسز کا تحفہ ملے گا، پرنسپل ہماء طارق نے مرکرزی ذمہ داران کی کاوشوں کو سراہا۔

اس موقع پر سیکٹر آرگنائزر و اراکینِ سیکٹر کمیٹی نے اراکین معزز مہمانان گرامی کو اعزازی اسناد پیش کی اور طلباء و طالبات میں تعریفی اسناد اور شیلڈز بھی پیش کی گئی۔

Comments
Loading...