پاکستان چاہتا ہے کہ ہمارا خطہ امن، ترقی اور پائیداری کا گڑھ بنا رہے ۔ صدر مملکت آصف علی زرداری
صدر آصف علی زرداری کا بلیو اکانومی تعاون پر تیسرے چین -بحرِ ہند علاقائی فورم سے ویڈیو خطاب
پاکستان چاہتا ہے کہ ہمارا خطہ امن، ترقی اور پائیداری کا گڑھ بنا رہے ۔ صدر مملکت آصف علی زرداری
کراچی: صدر آصف علی زرداری کا بلیو اکانومی تعاون پر تیسرے چین , بحرِ ہند علاقائی فورم سے ویڈیو خطابفورم کا انعقاد۔ چین کی عالمی ترقیاتی تعاون ایجنسی نےچین کے شہر کُن مِنگ میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان بحرِ ہند کے علاقے میں سمندری تعاون کے فروغ کیلئے پرعزم ہے۔ سمندر سے بھرپور فائدہ اٹھانے کیلئے اجتماعی کوششوں کی ضرورت ہے۔ ماحولیاتی تبدیلی، آلودگی اور ماحولیاتی نظام کی تنزلی جیسے مسائل کا حل کرنا ہوگا۔
صدر آصف علی زرداری نے مزید کہا کہ پاکستان بحری شعبے میں تعاون کے فروغ کیلئے تمام اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ شراکت کا خواہاں ہے۔ پاکستان چاہتا ہے کہ ہمارا خطہ امن، ترقی اور پائیداری کا گڑھ بنا رہے۔ مستقبل کی عالمی معاشی ترقی مشرقی ممالک پر منحصر کرے گی۔ دنیا کی بڑی آبادی چین اور ہمارے خطے کے دیگر ممالک میں رہتی ہے۔
۔صدر مملکت کا ویڈیو پیغام میں بحر ہند میں امن، ترقی اور پائیداری کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہپاک-چین اقتصادی راہداری کے تحت گوادر پورٹ کو ترقی دی جا رہی ہے