Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

تعلیمی اداروں، پولیس تھانوں، ریونیو دفاتر اور انتظامات کا معائنہ کرتا رہوں گا۔مراد علی شاہ

وزیراعلیٰ سندھ نے اسکول میں تعلیمی سرگرمیوں کا جائزہ لیا

0

تعلیمی اداروں، پولیس تھانوں، ریونیو دفاتر اور انتظامات کا معائنہ کرتا رہوں گا۔مراد علی شاہ

کراچی : وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کورنگی میں جی سی ٹی ہلال اسکول بلال کالونی کا سرپرائیز دورہ۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کورنگی میں جی سی ٹی ہلال اسکول بلال کالونی کا سرپرائیز دورہ۔ وزیر تعلیم سید سردار شاہ وزیراعلیٰ سندھ کے ساتھ ہیں۔ سی ٹی ہلال اسکول بلال کالونی ایجوکیشن فاؤنڈیشن کا اسکول ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ کا ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے زیرانتظام اسکولوں کا بھی دورہ کرنے کا فیصلہ۔

انہوں نے کہا کہ تعلیمی اداروں، پولیس تھانوں، ریونیو دفاتر اور انتظامات کا معائنہ کرتا ہوں گا۔ شہر بھر میں صفائی ستھرائی اور بلدیاتی اداروں کے معاملات کا بھی جائزہ لیتا رہوں گا۔

وزیراعلیٰ سندھ نے اسکول میں تعلیمی سرگرمیوں کا جائزہ لیا۔ وزیراعلیٰ سندھ نے اساتذہ کا حاضری رجسٹر چیک کیا۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کلاس روم کی سرگرمیوں کا بھی معائنہ کیا۔ وزیراعلیٰ سندھ کورنگی کے اسکول میں بچوں کے ساتھ گھل مل گئے۔ اسکول میں 5 سال سے کم عمر کے بچے بھی تعلیم حاصل کرتے ہیں۔ اسکول میں 559 بچے زیر تعلیم ہیں۔ اسکول میں آٹھویں کلاس تک تعلیم دی جاتی ہے۔ سندھ ایجوکیشن فاؤنڈیشن بچوں کے حساب سے اپنے زیر تعلیم اسکولوں کو فنڈنگ کرتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے اسکول مزید بہتر انداز میں کام کریں۔ سندھ ایجوکیشن فاؤنڈیشن ہر بچے کے لیئے 1300 روپے دیتی ہے۔ ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے اسکولوں کی انسپیکشن کریں، وزیراعلیٰ سندھ کی وزیر تعلیم کو ہدایت۔ ہم تعلیم کی بہترین اور ترقی کے لئے کام کر رہے ہیں اس کا مثبت نتیجہ آنا چاہئے۔

Comments
Loading...