Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

سڑک پر سفر کرنے والوں کی حفاظت ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے۔جاوید عالم اوڈھو

ایڈیشنل آئی جی نے نمایاں کارکردگی دکھانے والے افسران کو تعریفی اسناد سے نوازا

0

سڑک پر سفر کرنے والوں کی حفاظت ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے۔جاوید عالم اوڈھو

کراچی : ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو نے شاہد حیات پولیس ٹریننگ سینٹر سعیدآباد میں ٹریفک مینجمنٹ کورس (139/140ویں بیچ) کی گریجویشن تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ تقریب میں ڈی آئی جی ٹریفک، ڈی آئی جی ٹریننگ، پرنسپل شاہد حیات پولیس ٹریننگ سینٹر، ایس ایس پیز ٹریفک اور دیگر پولیس افسران موجود تھے۔ کورس کا مقصد ٹریفک پولیس کو جدید تربیت فراہم کرنا تھا۔ ایڈیشنل آئی جی نے نمایاں کارکردگی دکھانے والے افسران کو تعریفی اسناد سے نوازا، جبکہ ڈی آئی جی ٹریننگ نے پولیس چیف اور دیگر افسران کو یادگاری شیلڈز پیش کیں۔

اس ٹریفک مینجمنٹ کورس کی تکمیل سڑک پر سفر کرنے والوں کی حفاظت کو بہتر بنانے اور شہر کو عوام کے لیے زیادہ مؤثر اور محفوظ بنانے کی ہماری مسلسل کوششوں میں سے ایک اہم سنگ میل ہے۔ سڑک پر سفر کرنے والوں کی حفاظت ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ تربیت یافتہ افسران ٹریفک سے متعلق واقعات کو کم کرنے اور ٹریفک کی روانی کو یقینی بنانے میں اہم کردار ادا کریں گے۔

Comments
Loading...