اے پی ایم ایس او کی جانب سے ڈاؤ میڈیکل یونیورسٹی کے باہر احتجاجی مظاہرہ
شہری سندھ کے طالبعلموں کے مستقبل کے ساتھ مذاق بند کیا جائے۔ مرکزی کمیٹی اے پی ایم ایس او
اے پی ایم ایس او کی جانب سے ڈاؤ میڈیکل یونیورسٹی کے باہر احتجاجی مظاہرہ
کراچی : اے پی ایم ایس او کی جانب سے ڈاؤ میڈیکل یونیورسٹی کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ جس میں کراچی سےتعلقل رکھنے والے ہر قومیت کے طالبعلم نے شرکت کی۔ پورے پاکستان میں الگ تعلیمی نظام اور کراچی میں الگ تعلیمی نظام کسے طور منظور نہیں۔ سندھ حکومت کراچی کے طالبعلموں کا استحصال بند کرے اور میرٹ کی بنیاد پر داخلہ پالیسی مرتب دے۔
ڈاؤ میڈیکل یونیورسٹی کی انتظامیہ ایم ڈی کیٹ بے ضابطگیوں میں ملوث ہے، فی الفور ڈاؤ میڈیکل یونیورسٹی کی داخلہ پالیسی پر پابندی لگائی جاۓ۔ مرکزی کمیٹی اے پی ایم ایس او۔ آئی بی اے سکھر نے تا حال سوالنامہ جاری نہیں کیا جس پر تشویش ہے، کراچی کے طلبہ کے حقوق کی جنگ لڑنے پر اے پی ایم ایس او کے شکر گزار ہیں۔
طلباء و طالبات۔ احتجاج میں مرکزی سینیئر جوائنٹ انچارج ریحان شاہ و مرکزی کمیٹی نے شرکت کی۔