Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

مہنگائی ہے، بے روزگاری ہے اور ان سارے حالات میں حکمران عیاشیاں کر رہے ہیں۔ منعم ظفر

جماعت اسلامی ماہی گیروں کی حمایت کا اعلان کرتی ہے۔ منعم ظفر

0

مہنگائی ہے، بے روزگاری ہے اور ان سارے حالات میں حکمران عیاشیاں کر رہے ہیں۔ منعم ظفر

کراچی : امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر نے کہا کہ ماہی گیروں کے جو مسائل ہیں ،وہ مطالبات جائز ہیں۔ جماعت اسلامی ماہی گیروں کی حمایت کا اعلان کرتی ہے۔ فشری سے 15 لاکھ لوگ اس کاروبار سے وابستہ تھے اب یہ تعداد گھٹ کر ساڑھے چار لاکھ رہ گئی۔ یہ سمندر قدرتی معدنیات سے مالا مال ہے۔ فشری سے نہ صرف لاکھوں لوگ اس پہ وابستہ ہیں بلکہ لاکھوں خاندان اس سے وابستہ ہیں۔ فشری پاکستان کی ایکسپورٹ میں کلیدی کردار ادا کرتا ہے اور اس کو کرنا چاہیے۔ حکمرانوں نے لوگوں کو بے یارو مددگار چھوڑ دیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ مہنگائی ہے، بے روزگاری ہے اور ان سارے حالات میں حکمران عیاشیاں کر رہے ہیں۔ ایک غریب ادمی غریب سے غریب تر ہو رہا ہے۔ ایک مظلوم ادمی جس پہ ظلم کیا جا رہا ہے اس کی اواز سننے والا کوئی نہیں ہے۔ یہ محکمہ قیام پاکستان سے پہلے کا ہے، 1945 میں اس کا قیام عمل میں ایا۔ یہ وہ محکمہ ہے جس میں ماہی گیروں سے کمیشن کے ذریعے ان کے مسائل حل کیے جاتے تھے۔ یہ محکمہ فلاح و بہبود کے لیے قائم کیا گیا تھا۔ ماہی گیروں کی بیماری کا مسئلہ، صحت کا مسئلہ، بچوں کی تعلیم کا مسئلہ و دیگر ساری فلاحی سرگرمیاں گزشتہ 6 سال سے بند ہے۔

انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی ماہی گیروں کی پشت پر کھڑی ہے۔ جماعت اسلامی پورے شہر میں اور کراچی کے شہر کے لوگوں کا مقدمہ لڑ رہی ہے۔ شہر میں پانی کا مسئلہ ہو چاہے وہ شہر کے اندر بجلی کا مسئلہ ہو چاہے وہ شہر میں انفراسٹرکچر کا مسئلہ ہو ہر ہر موضوع پہ جماعت اسلامی نے آواز بلند کی۔ اتھارٹیز بنا دی جاتی ہیں اور ماتحت لوگوں کے حق پر ڈاکہ مارا جاتا ہے۔ جماعت اسلامی اب کسی کے حق پر ڈاکہ نہیں مارنے دے گی۔ جماعت اسلامی ماہی گیروں کے ساتھ ہیں اور دھرنا بھی دے گی۔ ماہی گرو کے مسائل کو حکومت سنجیدہ لے اور فوری طور پر حل کرے۔

Comments
Loading...