مصنوعی مہنگائی پر سخت کارروائی کی جائے۔ سید مراد علی شاہ
عوام کو سہولیات کی فراہمی کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے جائیں۔ سید مراد علی شاہ
رمضان میں پانی اور بجلی کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائے۔ سید مراد علی شاہ
کراچی : سندھ کابینہ کا اجلاس وزیرِ اعلیٰ سید مراد علی شاہ کی زیرِ صدارت میں۔ اجلاس میں صوبائی وزراء، مشیراں، معاون خصوصی، چیف سیکریٹری، پرنسپل سیکریٹری اور دیگر متعلقہ افسران شریک ہوئے۔ کابینہ اجلاس میں 30 نکات پر غور کیا جائے گا اور اہم فیصلے متوقع ہیں۔ ترقیاتی کاموں کی تکمیل میں تیزی لائی جائے، وزیراعلیٰ سندھ کی وزراء کو ہدایت۔
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ جن اسکیموں پر کام سست روی کا شکار ہے؛ وہاں پیش رفت کو تیز کیا جائے۔ ہم اپنے ترقیاتی منصوبوں کا مسلسل معائنہ کرتے ہیں۔ وزیر اعلیٰ سندھ کی رمضان المبارک کے انتظامات بہتر بنانے کی ہدایت۔
انہوں نے مزید کہا کہ رمضان المبارک کا بابرکت مہینہ آرہا ہے۔ انتظامیہ اشیائے خورد و نوش کی قیمتوں پر ضابطہ لائے۔ ذخیرہ اندوزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔ مصنوعی مہنگائی پر سخت کارروائی کی جائے۔ تاجروں کو بابرکت ماہ میں اشیائے خورد و نوش کی مناسب قیمتیں مقرر کرنی ہوں گی۔
انہوں نے کہا کہ عوام کو سہولیات کی فراہمی کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے جائیں۔ رمضان میں پانی اور بجلی کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائے۔ ٹریفک مینجمنٹ کو مؤثر بنایا جائے تاکہ عوام کو مشکلات نہ ہوں۔ بازاروں میں معیاری اشیاء کی وافر اور سستی فراہمی یقینی بنائی جائے۔