Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

چئیرمین فرحان سہیل کی ہدایت پر شادمان ٹاون میں موجود مٹی اٹھانے کا کام تیزی کے ساتھ جاری

سوئی گیس کی نئی لائین کی کھدائی کے بعد بہت سے مقام پر مٹی جمع تھی جس کی وجہ سے عوام کو کافی مشکلات کا سامنا تھا۔

0

چئیرمین فرحان سہیل کی ہدایت پر شادمان ٹاون میں موجود مٹی اٹھانے کا کام تیزی کے ساتھ جاری

تفصیلات کے مطابق شادمان ٹاون سیکٹر 14بی، یوسی 2 میں سوئی گیس کی نئی لائین کی کھدائی کے بعد بہت سے مقام پر مٹی کا ڈھیر جمع ہوگیا تھا۔ جس کی وجہ سے علاقہ مکین کو کافی مشکلات کا سامنا تھا۔ اس حوالے سے لوگوں نے یوسی میں شکایت کی تھی۔

نارتھ ناظم آباد یوسی 2 چئیرمین فرحان سہیل نے اس پر احکامات جاری کئے کہ اس مسلہ کو دیکھا جائے۔ چیرمین کے کوآرڈینیٹر مشائق نور خان نے آج شادمان ٹاون میں مختلف مقام پر ٹریکٹر بلیڈ کی مدد سے مٹی کو ایک جگہ جمع کرایا اور اس کے بعد اس کو اٹھوایا۔

On the instructions of Chairman Farhan Sohail, the work of removing soil from Shadman Town is progressing rapidly.
On the instructions of Chairman Farhan Sohail, the work of removing soil from Shadman Town is progressing rapidly.

شادمان ٹاون میں الحمراہ فلیٹ، شادمان مسجد، نارتھ سٹی فلیٹ اور ایس اے فلیٹ کے سامنے موجود مٹی کے ڈھیر کو صاف کردیا گیا۔ جس پر علاقہ مکین نے چئیرمین فرحان سہیل اور کوآرڈینیٹر مشائق نور خان کا شکریہ بھی ادا کیا۔

اس کے ساتھ ساتھ مشائق نور خان نے ال توکل فلیٹ اور ماریہ لگژری فلیٹ کے پاس گٹر کے ڈکھن بھی لگائے۔

Comments
Loading...