اے پی ایم ایس او پرامن مزاحمت اور مظلوم قوم کے حقوق کے لئے مشعل راہ بن کر ابھری، متوسط طبقہ کو بااختیار بنایا۔ خالد مقبول صدیقی
اے پی ایم ایس او کی طلبہ قیادت نے ایم کیو ایم کی بنیاد رکھ کر ملک کی سیاست کا نقشہ بدل دیا۔ خالد مقبول صدیقی
اے پی ایم ایس او پرامن مزاحمت اور مظلوم قوم کے حقوق کے لئے مشعل راہ بن کر ابھری، متوسط طبقہ کو بااختیار بنایا۔ خالد مقبول صدیقی
کراچی : چیئرمین ایم کیو ایم پاکستان ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے سینئر رہنما ڈاکٹر فاروق ستار کے ہمراہ آل پاکستان متحدہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے مرکزی کابینہ کے ارکان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ طلبہ قوم کا اثاثہ ہوتے ہیں اور قوموں کی ترقی طلبہ کو تربیت اور انکو ترقی کے راستے فراہم کرنے سے منسلک ہے۔ اس شہر نے طلبہ کی قیادت میں ایم کیو ایم کی بنیاد رکھ کر ملک کی سیاست کا نقشہ بدل دیا۔ حق پرست طلبہ نے ایک ایسی تنظیم کو جنم دیا جو کہ اشرافیہ کے لئے آج بھی ڈراونہ خواب ہے۔
اے پی ایم ایس او پرامن مزاحمت اور مظلوم قوم کے حقوق کے لئے مشعل راہ بن کر ابھری اور ملک میں موجود سرمایہ دارانہ، جاگیردارانہ نظام کے خلاف متوسط طبقہ کو بااختیار بنایا، انہوں نے مرکزی کمیٹی کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ اے پی ایم ایس او طلبہ کے حقوق کے لئے محنت کرے۔ شہر میں موجود میڈیکل اور انجینئرنگ کے تعلیمی اداروں میں اپنی سرگرمیوں کو تیز کرے۔
ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ طلبہ قوم کا اثاثہ اور ہمارے ملک کے روشن مستقبل کے معمار ہیں، ایم کیو ایم طلبہ کے حقوق کے حصول کے لئے ہر ممکن وسائل اے پی ایم ایس او کو فراہم کرے گی، اس موقع پر انچارج حافظ شہریار اور مرکزی کابینہ کے ارکان ریحان شاہ، تحسین ولی، رانا ولید، سید باسط، شہریار بھٹی، شہریار خان اور مصطفی ادروسی موجود تھے۔