Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

سینئر وزیر شرجیل انعام میمن سندھ میں خواتین کے لئے الیکٹرک اسکوٹی جلد متعارف کروانے کے لئے مسلسل سرگرم

سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کی جانب سے چینی سرمایہ کاروں کی دلچسپی کا خیرمقدم

0

سینئر وزیر شرجیل انعام میمن سندھ میں خواتین کے لئے الیکٹرک اسکوٹی جلد متعارف کروانے کے لئے مسلسل سرگرم

کراچی : سینئر وزیر شرجیل انعام میمن سندھ میں خواتین کے لئے الیکٹرک اسکوٹی جلد متعارف کروانے کے لئے مسلسل سرگرم۔ الیکٹرک اسکوٹی بنانے والے چینی تاجروں کے وفد کی سینئر وزیر شرجیل انعام میمن سے ملاقات۔ ملاقات میں سندھ میں الیکٹرک اسکوٹی متعارف کروانے اور ٹرانسپورٹ کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے امکانات پر گفتگو۔ وفد کی جانب سے سندھ کے ٹرانسپورٹ سیکٹر میں سرمایہ کاری میں گہری دلچسپی کا اظہار۔ وفد نے صوبے میں جدید اور ماحول دوست سفری سہولیات کے فروغ کے لئے اپنی تجاویز پیش کیں۔

وفد نے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کو اپنی کمپنی جدید کی ٹیکنالوجی اور ٹرانسپورٹ سسٹمز کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔ سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کی جانب سے چینی سرمایہ کاروں کی دلچسپی کا خیرمقدم۔ سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کی جانب سے سندھ میں الیکٹرک وہیکلز (ای وی) کا ایک مینوفیکچرنگ پلانٹ قائم کرنے کی پیشکش۔ وفد کو حکومت سندھ کی جانب سے مکمل تعاون اور سرمایہ کاری کے لیے سازگار پالیسیاں فراہم کرنے کی یقین دہانی۔

شرجیل انعام میمن نے کہا کہ حکومت سندھ، صوبے کی خواتین کو مزید اختیار بنانے کے لئے شب و روز کوشاں ہے۔ سندھ کی نوکری پیشہ خواتین اور طالبات کو ایک ہزار اسکوٹیز جلد فراہمی حکومت سندھ کا منصوبہ ہے۔ صوبے میں الیکٹرک گاڑیوں کی تیاری سے صنعتی ترقی کو فروغ ملے گا، روزگار کے مواقع پیدا ہونگے۔

Comments
Loading...