فریال تالپور کی زیرِ صدارت اہم اجلاس
کراچی : پی پی پی شعبہ خواتین کی مرکزی صدر و سندھ اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کی چیئرپرسن فریال تالپور کی زیرِ صدارت اہم اجلاس ہوا۔ فریال تالپور نے زرداری ہاوَس کراچی میں ضلع کشمور، کندھ کوٹ کے تنظیمی امور، ترقیاتی کاموں اور امن و امان کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کی۔
اجلاس میں پی پی پی سندھ کے صدر نثار احمد کھوڑو، وقار مہدی، صوبائی وزیر داخلہ ضیاء الحسن لنجار اور ایم پی اے سہیل انور سیال شریک ہوئے۔ پاکستان پیپلز پارٹی چاہتی ہے کہ سندھ بھر میں امن و امان قائم ہو۔