ہمارے بچے ہماری امید کا چراغ ہیں اور ان کی تربیت ہم سب کی اجتماعی ذمہ داری ہے۔ فاروق نعمت اللہ
تعلیم کے میدان میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے طلباء ملک و ملت کا فخر ہیں۔ندیم حنیف
ہمارے بچے ہماری امید کا چراغ ہیں اور ان کی تربیت ہم سب کی اجتماعی ذمہ داری ہے۔ فاروق نعمت اللہ
کراچی : محکمہ تعلیمات گلبرگ ٹاؤن کے زیر اہتمام سالانہ تقریبِ تقسیمِ انعامات کا شاندار اور پُروقار انعقاد کیا گیا، جس میں گلبرگ ٹاون کے تعلیمی اداروں سے وابستہ طلباء و طالبات، اساتذہ، والدین’ اسٹاف, تعلیمی کمیٹی کے زمہ داران اور معزز مہمانوں نے بھرپور شرکت کی۔
اس تقریب کا مقصد تعلیمی میدان میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے ہونہار طلباء و طالبات کی حوصلہ افزائی کرنا تھا۔تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوتِ کلامِ پاک اور نعتِ رسولِ مقبول ﷺ سے کیا گیا۔ بعد ازاں طلباء و طالبات نے نہایت دلکش انداز میں ٹیبلو، ملی نغمے، اور تقاریر پیش کیں۔
مہمان خصوصی ٹاؤن چیئرمین نصرت اللہنے اپنے خطاب میں کہا ‘تعلیم ایک روشن مستقبل کی ضمانت ہے، اور ہمیں چاہیے کہ ہم اپنی نئی نسل کو علم و شعور سے آراستہ کریں۔ آج کے باصلاحیت بچے کل کے باشعور شہری اور ہمارے ملک کے معمار ہیں۔”
انہوں نے ڈائریکٹر ایجوکیشن محمد ندیم حنیف، ڈپٹی ڈائریکٹرز ظفر احمد اور سیدہ عائشہ قمر کا خصوصی شکریہ ادا کیا گیا جن کی انتھک محنت اور مؤثر انتظامات نے اس تقریب کو کامیاب بنانے میں کلیدی کردار ادا کیا۔میونسپل کمشنر عبدالحمید سہاگ نے اپنے خطاب میں کہا:‘طلباء کی کامیابی میں ان کی محنت، اساتذہ کی رہنمائی، اور والدین کی دعائیں بنیادی کردار ادا کرتی ہیں۔ ہمارا عزم ہے کہ ہم تعلیمی اداروں کو بہتر سہولیات فراہم کریں تاکہ یہ نونہال مزید ترقی کی راہوں پر گامزن ہوں۔
سابقہ ٹاؤن ناظم گلبرگ فاروق نعمت اللہ نے اپنے خطاب میں کہا‘ایسی تقریبات نہ صرف طلباء کی حوصلہ افزائی کرتی ہیں بلکہ انہیں آگے بڑھنے کی نئی امنگ بھی دیتی ہیں۔ ہمارے بچے ہماری امید کا چراغ ہیں اور ان کی تربیت ہم سب کی اجتماعی ذمہ داری ہے۔
ڈائریکٹر ایجوکیشن ندیم حنیف نے اپنے خطاب میں کہا:‘تعلیم کے میدان میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے طلباء ملک و ملت کا فخر ہیں۔ ہمیں ان کی صلاحیتوں کو نکھارنے کے لیے مثبت ماحول فراہم کرنا ہوگا تاکہ وہ اپنی قابلیت سے دنیا میں پاکستان کا نام روشن کریں۔اس موقع پر سالانہ امتحانات کے کامیاب انعقاد میں کلیدی کردار ادا کرنے والے منتظمین کو بھی اعزازی اسناد اور ایوارڈز سے نوازا گیا، جن کی محنت اور لگن سے نظامِ تعلیم میں بہتری لائی جا سکی۔تقریب کا اختتام دعائیہ کلمات کے ساتھ کیا گیا