سندھ میں آبپاشی کے نیٹ ورک کو مزید بہتر بنانے کیلئے اقدامات کی ضرورت ہے۔ صدر مملکت آصف علی زرداری
سندھ میں آبپاشی کے نیٹ ورک کو مزید بہتر بنانے کیلئے اقدامات کی ضرورت ہے۔ صدر مملکت آصف علی زرداری
اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری سے وزیر آبپاشی سندھ، جام خان شورو، کی ایوانِ صدر میں ملاقات۔ جام خان شورو نے صدر مملکت کو صوبہ سندھ میں آبپاشی کے شعبے، جاری اسکیموں پر بریفنگ دی۔
صدر مملکت کا صوبہ سندھ کی آبی ضروریات پوری کرنے کیلئے پانی کے موثر استعمال کی ضرورت پر زور۔ انہوں نے کہا کہ سندھ میں آبپاشی کے نیٹ ورک کو مزید بہتر بنانے کیلئے اقدامات کی ضرورت ہے۔ صوبہ سندھ میں زراعت سمیت تمام شعبوں کو پانی کی فراہمی کیلئے آبی ذخائر کا بہترین اور دانشمندانہ انتظام ناگزیر ہے۔