۔68 فیصد بیماریاں گندے پانی کی وجہ سے ہیں، برتھ کنٹرول پر توجہ دینا ہوگی۔ مصطفیٰ کمال
ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر مرکزی رہنما و وفاقی وزیر صحت سید مصطفیٰ کمال کا انڈس اسپتال کی تقریب سے خطاب
۔68 فیصد بیماریاں گندے پانی کی وجہ سے ہیں، برتھ کنٹرول پر توجہ دینا ہوگی۔ مصطفیٰ کمال
کراچی : ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر مرکزی رہنما و وفاقی وزیر صحت سید مصطفیٰ کمال نے انڈس اسپتال کی تقریب سے خطاب میں کہا کہ ملک میں 68 فیصد بیماریاں آلودہ پانی کی وجہ سے پیدا ہو رہی ہیں۔ کراچی میں ٹی پی ون منصوبے کی لاگت 80 ارب روپے تک پہنچ چکی ہے، لیکن بچوں کو آج بھی گندا پانی پلایا جا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ “ہمیں صرف علاج نہیں، بلکہ بیماریوں سے بچاؤ پر بھی توجہ دینا ہوگی۔” آبادی میں تیزی سے اضافے کو کنٹرول کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فرٹیلیٹی ریٹ کم کیے بغیر عوام کو سہولتیں دینا ممکن نہیں۔ مصطفیٰ کمال نے کہا کہ پورے ملک میں صحت کے اداروں کے ساتھ مل کر کام کریں گے۔ انہوں نے ہاؤسنگ سوسائٹیوں کے ناقص سیوریج سسٹم اور غیر معیاری پانی کو صحت عامہ کے لیے خطرہ قرار دیا۔