Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

کے-الیکٹرک کو دوبارہ لائسنس دیا تو مزاحمت کریں گے۔ حافظ نعیم الرحمن

کے-الیکٹرک معافیہ سستی بجلی حاصل کرکے پانچ گناہ مہنگی بجلی کا بل کراچی کے لوگوں کو دیتی ہے۔

0

کے-الیکٹرک کو دوبارہ لائسنس دیا تو مزاحمت کریں گے۔ حافظ نعیم الرحمن

تفصیلات کے مطابق امیر جماعت اسلامی کراچی جناب حافظ نعیم الرحمن نے حالیہ بیان میں کہا کہ کے-الیکٹرک معافیہ سستی بجلی حاصل کرکے پانچ گناہ مہنگی بجلی کا بل کراچی کے لوگوں کو دیتی ہے۔ نادہندگان یہ خود ہیں 662 ارب روپے کے۔ اب ان کا لائسنس ختم ہونے جارہا ہے تو ان کو دوبارہ سے ہم پر مسلط کرنے کی کوشش کی جاہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی ہو، ایم کیو ایم ہو، ن لیگ ہو، یہ سب کے الیکٹرک کے سہولت کار ہیں۔ کورٹ کا فیصلہ موجود ہے۔ نیپرا کا فیصلہ موجود ہے کہ اگر کسی علاقہ میں کچھ لوگوں نے بل ادا نہیں کیے یا زیادہ لوگوں نے بل ادا نہیں کئیے تو اس کی بنیاد پر اس پورے علاقہ کی بجلی نہیں کاٹی جائے گی۔ لیکن کوئی عدالت، کو حکومت یا کوئی اتھارٹی کے-الیکٹرک معافیہ کو کنٹرول نہیں کرتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ فیصلوں کے باوجود وہ کھلی خلاف ارزی کررہے ہیں اور پوری پوری بجلی کو کاٹ دیتے ہیں۔ اس کے نتیجے میں بل آخر لوگوں کو نکل کر سڑک پر آنا پڑتا ہے۔ لوگ بھی کیا کریں۔ جو بل ادا کرنے والے ہیں ان کی بجلی آپ کاٹ دیں گے، آپ 24 سے 48 گھنٹے بجلی نہیں دیں گے وہ پانی کی موٹر نہیں چلا سکتے تو پھر وہ سڑک پر نہیں آئیں گے تو کیا کریں گے؟ لیکن کوئی حکومت اس کے-الیکٹرک معافیہ کو کنٹرول نہیں کرتی ہے۔

آخر میں انہوں نے کہا کہ دوبارہ لائسنس دیا تو مزاحمت کریں گے۔

Comments
Loading...