Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

فیملیز کو یرغمال بنا کر گھروں میں ڈکیتیاں کرنے والا گروہ گرفتار۔

0

فیملیز کو یرغمال بنا کر گھروں میں ڈکیتیاں کرنے والا گروہ گرفتار۔

کراچی : فیملیز کو یرغمال بنا کر گھروں میں ڈکیتیاں کرنے والا گروہ گرفتار۔ اسپیشل انویسٹیگیشن یونٹ (ایس آئی یو) / سی آئی اے کی اہم کارروائی۔ ہاؤس رابری، قتل اور ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ملوث دو ملزمان گرفتار۔ ملزمان کو ملیر کے علاقے بن قاسم سے گرفتار کیا گیا۔ ملزمان بن قاسم میں ہاؤس رابری اور زمینوں پر قبضوں میں بھی ملوث نکلے۔

ملزمان کی سہولت کاری میں ایک معروف بلڈر کے ملوث ہونے کا بھی انکشاف۔ ملزمان سے دو پستول اور گولیاں برآمد کی گئیں۔ ملزمان نے 22 ستمبر کو گلشنِ فلک ناز کے علاقے میں ہاؤس رابری کی واردات کی تھی۔ ملزمان کے تشدد سے 67 سالہ بزرگ شہری جاوید جاں بحق ہوگئے تھے۔ ملزمان گھر سے طلائی زیورات، 4 لاکھ روپے نقدی اور دیگر سامان لوٹ کر فرار ہوگئے تھے۔

گرفتار ملزمان کا سابقہ مجرمانہ ریکارڈ بھی حاصل کرلیا گیا۔ ملزمان پر ڈکیتی، ہاؤس رابری، لوٹ مار، قتل اور پولیس پر فائرنگ جیسے سنگین مقدمات درج ہیں۔ گرفتار ملزمان کی شناخت دوست سہیتو اور شعیب احمد کے نام سے ہوئی۔ ملزمان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔ گرفتار ملزمان کے خلاف ایس آئی یو میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ ملزمان سے مزید انٹروگیشن کا عمل جاری ہے۔

Comments
Loading...