Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

کراچی میں جاری ترقیاتی منصوبے شہری سہولت اور مستقبل کی پائیدار ترقی کے لیے سنگِ میل ثابت ہوں گے۔ شرجیل انعام میمن

کے۔فور منصوبہ کراچی کے عوام سے کیا گیا وہ وعدہ ہے جس کے تحت شہر کو صاف اور وافر پانی فراہم کیا جا رہا ہے۔ شرجیل انعام میمن

0

کراچی میں جاری ترقیاتی منصوبے شہری سہولت اور مستقبل کی پائیدار ترقی کے لیے سنگِ میل ثابت ہوں گے۔ شرجیل انعام میمن

کراچی : شرجیل انعام میمن نے کہا کہ کراچی میں جاری ترقیاتی منصوبے شہری سہولت اور مستقبل کی پائیدار ترقی کے لیے سنگِ میل ثابت ہوں گے۔ کے۔فور منصوبہ کراچی کے عوام سے کیا گیا وہ وعدہ ہے جس کے تحت شہر کو صاف اور وافر پانی فراہم کیا جا رہا ہے۔ سندھ حکومت کے تمام ادارے وزیر اعلیٰ کی ہدایت کے مطابق مکمل ہم آہنگی سے کام کر رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ عزیز بھٹی پارک سے اردو یونیورسٹی تک پانی کی پائپ لائن بچھانے کا مقصد شہریوں کو طویل مدتی سہولت فراہم کرنا ہے۔ وقتی طور پر ٹریفک کی مشکلات ضرور پیش آ رہی ہیں مگر یہ مشکلات ایک مستقل حل کی طرف پیش رفت ہیں۔ عوام سے اپیل ہے کہ وہ تعاون کریں، کیونکہ یہ منصوبے اُن ہی کے بہتر مستقبل کے لیے مکمل کیے جا رہے ہیں۔ کے۔فور، ریڈ لائن اور دیگر ترقیاتی منصوبے صرف تعمیراتی سرگرمیاں نہیں سندھ حکومت کے وژن کا حصہ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کے۔فور، ریڈ لائن اور دیگر ترقیاتی منصوبوں کا مقصد کراچی کو جدید اور سہولیات سے آراستہ شہر میں تبدیل کرنا ہے۔ تمام منصوبوں کی رفتار تیز کر دی گئی ہے اور جہاں بھی عوامی مشکلات سامنے آ رہی ہیں، وہاں فوری اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ سندھ حکومت عوامی خدمت کے جذبے سے کام کر رہی ہے اور بہت جلد کراچی کے شہری ان منصوبوں کے مثبت نتائج خود محسوس کریں گے۔

Comments
Loading...