Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

عوامی پریشانیوں کو کم سے کم رکھنے کے لیے تمام محکمے مشترکہ حکمتِ عملی کے تحت کام کریں۔ نصرت اللہ

چیئرمین گلبرگ ٹاؤن نصرت اللہ اور میونسپل کمشنر عبدالحمید سہاگ کی سربراہی میں اہم اجلاس

0

ٹاؤن میں جاری ترقیاتی و انفراسٹرکچر کے کاموں کے دوران عوامی سہولت ہماری اولین ترجیح ہے۔ عبدالحمید سہاگ

کراچی : گلبرگ ٹاؤن میں چیئرمین نصرت اللہ اور میونسپل کمشنر عبدالحمید سہاگ کی سربراہی میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں سوئی سدرن گیس کمپنی کے نمائندگان، واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے افسران، ایک،سی، این۔واٹر اینڈ سیوریج، ا یکسی، این۔بی اینڈ آر اور ٹاؤن کے یو سی چیئرمینوں نے شرکت کی۔

اجلاس میں مختلف یوسیوں میں سوئی سدرن گیس کی لائنوں کی تبدیلی کے دوران پیش آنے والی مشکلات اور تکنیکی مسائل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر چیئرمین گلبرگ ٹاؤن نے متعلقہ اداروں کے درمیان بہتر رابطے اور بروقت کوآرڈینیشن پر زور دیتے ہوئے کہا کہ کھدائی اور لائنوں کی تنصیب کے دوران عوامی پریشانیوں کو کم سے کم رکھنے کے لیے تمام محکمے مشترکہ حکمتِ عملی کے تحت کام کریں۔اجلاس کا مقصد گلبرگ ٹاؤن کی عوام کو درپیش مسائل کا بروقت اور خوش اسلوبی سے حل یقینی بنانا تھا، تاکہ ترقیاتی کاموں کے باوجود شہریوں کی روزمرہ زندگی متاثرنہ ہو.

اس موقع پر چیئرمین گلبرگ ٹاؤن نصرت اللہ نے کہا کہ‘گلبرگ ٹاؤن میں جاری ترقیاتی و انفراسٹرکچر کے کاموں کے دوران عوامی سہولت ہماری اولین ترجیح ہے۔ سوئی سدرن گیس، واٹر اینڈ سیوریج بورڈ اور دیگر متعلقہ محکموں کے درمیان مؤثر کوآرڈینیشن نہایت ضروری ہے تاکہ لائنوں کی تبدیلی، کھدائی اور بحالی کے مراحل میں شہریوں کو کم سے کم تکلیف کا سامنا کرنا پڑے۔ ہم چاہتے ہیں کہ تمام ادارے مشترکہ حکمت عملی کے تحت بروقت اقدامات کریں اور ہر مسئلے کا فوری حل نکالا جائے، تاکہ گلبرگ ٹاؤن کے عوام کو بہتر، محفوظ اور پائیدار سہولیات فراہم کی جا سکیں۔”

Comments
Loading...