Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

بلدیہ عظمیٰ کا تجاوزات کے خلاف ہیوی مشینری کے ساتھ آپریشن کرنے کا فیصلہ۔

پکی تجاوزات کے مکمل خاتمے کے لیے ہیوی مشینری اور اضافی فورس کے ساتھ آپریشن کی ہدایات

0

بلدیہ عظمیٰ کا تجاوزات کے خلاف ہیوی مشینری کے ساتھ آپریشن کرنے کا فیصلہ۔

کراچی : بلدیہ عظمیٰ کا تجاوزات کے خلاف ہیوی مشینری کے ساتھ آپریشن کرنے کا فیصلہ۔ عوامی شکایات کے حل اور میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کی ہدایات کے بعد مزید کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے، جسے شہر بھر میں وسیع پیمانے پر سراہا جا رہا ہے۔

پکی تجاوزات کے مکمل خاتمے کے لیے ہیوی مشینری اور اضافی فورس کے ساتھ آپریشن کی ہدایات کے بعد نیو کراچی میں ڈائریکٹر سینٹرل صائم عمران کی نگرانی میں یو پی موڑ اور اطراف کے علاقوں میں قائم پکی تجاوزات کو مسمار کر کے سامان ضبط کر لیا گیا

Comments
Loading...