سکھن پولیس کی کارروائی، اسٹریٹ کرائم میں ملوث عادی 3 ملزمان گرفتار
سکھن پولیس کی کارروائی، اسٹریٹ کرائم میں ملوث عادی 3 ملزمان گرفتار
کراچی : سکھن پولیس کی کارروائی، اسٹریٹ کرائم میں ملوث عادی 3 ملزمان گرفتار۔ پولیس نے پیٹرولنگ کے دوران تھانہ سکھن کی حدود سے تین ملزمان کو گرفتار کیا۔ برآمدگی میں 30 بور پستول بمعہ راؤنڈز، چوری شدہ موٹرسائیکل، چھینا ہوا موبائل، پرس اور نقد رقم شامل ہے۔
گرفتار ملزمان علی حیدر، نصراللہ اور نیاز متعدد وارداتوں اور مقدمات میں پولیس کو مطلوب رہ چکے ہیں۔ اسلحہ فرانزک کے لیے بھیج دیا گیا ہے جبکہ مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔