تھانہ عزیزآباد پولیس کی کارروائی، گٹکا ماوا فروشی میں ملوث ملزم گرفتار۔
تھانہ عزیزآباد پولیس کی کارروائی، گٹکا ماوا فروشی میں ملوث ملزم گرفتار۔
کراچی : تھانہ عزیزآباد پولیس کی کارروائی؛ گٹکا ماوا فروشی میں ملوث ملزم گرفتار۔ ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل ذیشان شفیق صدیقی کی ہدایات پر گٹکا ماوا فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ پولیس نے گلشنِ شمیم بلاک 08 کے قریب کارروائی کرتے ہوئے ملزم سورج ولد نینو مل کو گرفتار کیا، جو خفیہ طور پر گٹکا ماوا فروشی میں ملوث تھا۔
ملزم کے قبضے سے 300 عدد مضرِ صحت گٹکا پُڑیاں برآمد ہوئیں۔ مقدمہ نمبر 660/2025 گٹکا ماوا ایکٹ کے تحت درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی۔ ملزم ماضی میں بھی جیل جا چکا ہے۔